اپل نیورو اینڈ ملٹی اسپیشلٹی کلینک جموں میں مفت میگا ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا

0
0

بڑی تعداد میں لوگوں نے کیمپ میں شرکت کر کے طبی مشاورت لی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اپل نیورو اینڈ ملٹی اسپیشلٹی او پی ڈی کلینک، کالوچک، جموں نے ایک مفت میگا ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم میں نیورولوجی، نیورو سرجری، آرتھوپیڈکس، کارڈیالوجی، سائیکالوجی، فزیو تھراپی، اسپیچ تھیراپی، ڈائیٹکس سے متعلق مفت مشاورت کی گئی ہے۔وہیں مریضوں نے مرکز میں دستیاب تمام ٹیسٹوں میں 30 فیصد رعایت حاصل کی۔اس موقع پر اپل نیورو ہسپتال کے بانی ڈاکٹر اشوک اپل نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کلینک میں گزشتہ ایک سال سے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے موقع پر، ہم نے اپل نیورو اینڈ ملٹی اسپیشلٹی کلینک جموں میں اس فری ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔
اس مہم میں ڈاکٹر سلیل اپل (نیورولوجسٹ)، ڈاکٹر شکیل اپل (نیورو سرجن)، ڈاکٹر ایچ پی سنگھ (آرتھوپیڈک)، ڈاکٹر عابد حسین (کارڈیالوجسٹ) اور دیگر ماہرین نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ اس مہم میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے کیمپ سے فائدہ اٹھایا۔وہیں ڈاکٹر اشوک اپل نے کہا کہ اپل ہیلتھ کیئر کا بنیادی مقصد تمام شعبوں میں لوگوں کو صحت کی بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے پاس نیورو سائنسز کے شعبے میں جدید ترین سہولیات ہیں اور لوگ اس تجربے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو ہم نے اتنے سالوں کی محنت سے نیورو سائنسز کے شعبے میں حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپل نیورو ہسپتال امرتسر میں نیورو اینڈ اسپائن سرجری، نیورو انٹروینشن، کارڈیالوجی اور آرتھو کی عالمی معیار کی سہولیات دستیاب ہیں، اب جموں و کشمیر کے لوگ مناسب نرخوں پر اس کے فوائد حاصل کر سکیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا