اٹھارویں لوک سبھا کے نوجوان رائے دہندگان

0
0

اب جبکہ لوک لبھا انتخابات قریب قریب تر ہیں انتخابات، ووٹ ،کون جیتے گا، کون ہارے گا، کس کو کتنی سیٹیںملیںگی، کونسا اتحاد ہوگا، ان سب چیزوں کی قواعد شروع ہوگئی ہے جہاں ملک میںبرسر اقتدار بھاجپا سرکار 2024کادنگل جیتنے کے لئے پر امید ہے وہیں ملک میں خزب اختلاف کا سب سے بڑا اتحاد انڈیا لائینس بھی ہمت نہیں ہار رہا ہے کچھ ریاستوں میں سیٹ کی تقسیم کے فارمولے سامنے آئے ہیں جبکہ وزیر اعظم نے ملک کی عوام سے بھاجپا کو 370اور این ڈی اے کو 400پار دینے کی استدعا کی ہے گزشتہ روز من کی بات میں آئندہ لوک سبھا انتخابات میں پہلی بار ووٹ ڈالنے جا رہے 18 سالہ نوجوان سے اپیل کی وہ ملک کے لیے ریکارڈ تعداد میں اپنا پہلا ووٹ ڈالیں۔۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے حال ہی میں شروع کی گئی مہم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ دن پہلے ہی الیکشن کمیشن نے ایک اور مہم شروع کی ہے، ’میرا پہلا ووٹ – ملک کے لیے‘۔ اس مہم کے ذریعے خاص طور پر پہلی بار اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے والے رائے دہندگان کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ہندوستان کو جوش اور توانائی سے بھری اپنی نوجوان طاقت پر فخر ہے۔ ہمارے نوجوان انتخابی عمل میں جتنا زیادہ حصہ لیں گے، اس کے نتائج ملک کے لیے اتنے ہی زیادہ فائدہ مند ہوں گے۔ ’’میں پہلی بار اپنے حق رائے دہی کااستعمال کرنے والوں سے بھی درخواست کروں گا کہ وہ ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالیں۔ اٹھارہ سال کے ہونے کے بعد، آپ کو 18ویں لوک سبھا کے لیے ممبران چننے کا موقع مل رہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ 18ویں لوک سبھا نوجوانوں کی امنگوں کی علامت بھی ہو گی۔ اس لیے آپ کے ووٹ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ عام انتخابات کی اس ہنگامہ خیزی کے درمیان آپ نوجوانوں کو نہ صرف سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بننا چاہیے بلکہ اس دوران ہونے والی بحث و مباحثہ سے بھی آگاہ رہنا چاہیے اور یاد رکھیے گا ، ’میرا پہلا ووٹ – ملک کے لیے‘۔ وزیر اعظم کی کے من کی بات میں صاف چنائو ظاہر ہورہا ہے ملک کی عوام یقینا اب من بنا چکی ہوگی کہ آئندہ عام انتخابات میںعوام کس طرف اپنا حق رائے دہندگی استعمال کرے گی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا