نئی دہلی // اٹھارویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس 24 جون سے شروع ہوگا اور 3 جولائی تک جاری رہے گا۔
پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں نومنتخب اراکین کی حلف برداری، اسپیکر کا انتخاب، صدر کا خطاب اور اس پر بحث ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ راجیہ سبھا کا 264 واں اجلاس 27 جون سے بلایا گیا ہے۔ راجیہ سبھا کا اجلاس 3 جولائی کو ختم ہوگا۔