’آپسی شکوے اور شکایات بالائے طاق رکھیں‘

0
0

جموں وکشمیر کی شناخت بچانے کے لئے صف آراء ہونا وقت کی اہم ضرورت: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
یواین آئی

سرینگر؍؍جموں وکشمیر کی انفرادیت، اجتماعیت، وحدت، مذہبی ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارے کو بچانا ہے تو ہم سب آپسی اختلافات ، شکوے اور رنجشیں بالائے طاق رکھتے ہوئے متحد ہوکر یہاں کے عوام کو حقوق دلانے کے لئے پْرعزم اور ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔ان باتوں کا اظہار صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کی مجلس عاملہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میری تینوں خطوں کے عوام سے استدعا ہے کہ جموں وکشمیر کی شناخت کو بچانے کے لئے صف آراء ہوجائیں، آپسی شکوے اور شکایات بالائے طاق رکھیں، آپس میں اتفاق و اتفاق رکھیں اور ایسے نمائندوں کو ہی آگے لائیں جن کی عوامی ساکھ ہو اور جو عوامی خدمات اور عوام کیلئے پیش پیش ہونے کیلئے جانے جاتے ہوں۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس وہ جماعت نہیں جو حقیر مفادات کے لئے اپنا ایمان فروخت کریگی، اس جماعت نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے عوام کے جذبات ، احساسات اور امنگوں کو مقدم سمجھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن ہمیشہ اسی طاق میں لگتا رہتا ہے کہ ہمیں تقسیم کیاجاسکے اور ہمیں ٹولیوں میں بانٹا جاسکے تاکہ ہماری آواز بے وزن ہوجائے، ہمیں ایسی صورتحال میں بہت ہی ہوشیاور محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ہماری کامیابی اور کامرانی اْسی صورت میں ممکن ہے جب ہم صبر و استقلال اور برداشت کا مظاہرہ کریں گے۔نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ جموں وکشمیر کو گذشتہ برسوں سے بہت سارے چیلنجوںکا سامنا ہے اور ووٹر فہرستوں میں غیر مقامی کو اندراج کرانے کی کوششیں ایک بہت بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے اور اس کا مقابلہ کرنا ہر ایک پشتینی باشندے کا فرض بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر مقامی شہری جموں وکشمیر کے عوام کے مستقبل کا فیصلہ نہیںکرسکتے ، اس لئے ضروری ہے کہ 18سال سے زیادہ عمر کا ہر ایک شہری ووٹر فہرست میں اپنا نام درج کرائیں۔انہوں نے پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیاکہ وہ لوگوں کو ووٹر فہرسوں میں نام درج کرانے کیلئے قائل کریں۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ پارٹی سے وابستہ بزرگ لیڈران ، عہدیداران اور کارکنان جو نیشنل کانفرنس کی تحریک اور تاریخ سے واقف ہیں،پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نوجوانوں کو اس جماعت کے سنہرے ماضی اور تاریخی رول سے واقف کرائیں تاکہ نئی پود اس بات سے باخبر ہوجائیں کہ نیشنل کانفرنس نے کس طرح یہاں کے لوگوں کو آواز دی۔اس کے علاوہ 13جولائی 1931اور جموں وکشمیر کے اپنے پرچم کی اہمیت اور افادیت سے بھی نوجوان پود کو واقف کرائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا