’آصفہ کے قاتلوں کو پھانسی دو ‘

0
0
  • وادی میں پرامن احتجاجی مارچ،جگہ جگہ ریلیاں،ننھی آصفہ کوانصاف دینے کی مانگ
    فردوس قادری/سجادحمید
  • سرینگر/ہندوارہ؍؍ننھی آصفہ کیلئے حصولِ انصاف اورشیطان صفت درنوں کوکیفرکردارتک پہنچانے کیلئے عوامی تحریک زورپکڑتی جارہی ہے، سنیچرکے روزوادی کشمیرکے متعددعلاقہ جات سے صدائے حق بلندکی گئی اور آصفہ کے ساتھ زیاتی اور قتل میں ملوث ملزمان کو سخت سزا دینے کی مانگ کرتے ہو ئے کئی تنظیموں نے پر امن احتجاج کیا ۔احتجاج میں شامل کئی تنظیمیں جن میں سول سو سائٹی ،حق اطلاعات قانون تحریک،گجر بکر وال یوتھ فائو نڈیشن،گجر بکروال فائو نڈیشنس کے کارکنوں نے اس دوران زور دار نعرے بازی کرتے ہو ئے ’آصفہ کے قاتلوں کو پھانسی دو ،آصفہ کو انصاف فراہم کرو کے نعرے لگاتے ہوئے مانگ کی انسانیت سوز قتل میں ملوث ملزمان کی حمایت کرنے والے دو نوں بی جے پی لیڈران کو پارٹی سے نکال باہر کیا جائے تاکہ وہ مستقبل میں ایسے گھنائونے جرم میں ملوث افراد کی حمایت کرنے سے پہلے ہزار بار سو چنے پر مجبور ہو جائیں ۔اس دوران ہندوارہ میں آل جے اینڈ کے ٹرائبل اسٹو ڈنٹس ایسو سی ایشن کے سات منسلک طلباء نے زور دار احتجاج کرتے ہو ئے مطالبہ کیا کہ آصفہ سے زیادتی اور قتل میں ملوث ملزمان کو عبرت ناک سزا دی جائے ۔تفصیلات کے مطابق سرینگر کی پریس کالونی کے باہر سنیچر کی صبح سول سو سائٹی،حق اطلاعات قانون تحریک،گجر بکر وال یوتھ فائو نڈیشن اور گجر بکر وال فائونڈینس کے کارکن جمع ہو ئے اور اس دوران انہوں نے زور دار نعرے بازی کرتے ہو ئے کھٹوا سانحہ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت سزا کی مانگ کی ۔احتجاج میں شامل ان تنظیموں کے کارکنوں نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جن پر کئی نعرے در ج تھے ۔اس دوران احتجاج کر نے والے لوگوںنے آصفہ کے قاتلوں کو پھانسی دو ،جسٹس فار آصفہ کے زور دار نعرے لگائے ۔احتجاج میں شامل تنظیمیں نے مانگ کرہی تھی کہ اس انسانیت سوز واقعے میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ان ملزامان کی حمایت کر نے والے 2بے جے پی وزراء جن میں چو دھری لعل سنگھ اور چندر پر کاش گنگا شامل ہے کو بی جے پی سے بھی نکال باہر کیا جانا چاہئے تاکہ وہ ایسے گھنائو نے جرم میں ملوث ملزمان کی حمایت کر نے سے پہلے ہزار با سو چیں ۔ایک میں شامل ایک شخص نے بتایا کہ آصفہ کو اب پوری دنیا جانتی ہے اور اب اسے انساف فراہم ہو نا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ آصفہ کے ساتھ انصاف تب ہی ممکن ہے جب اس کے ساتھ زیاتی اور اس کا بے در دی کے ساتھ قتل کر نے والے افراد کو پھانسی دی جائے ۔احتجاج میں شامل ایک خاتون نے کہا کہ اگر ملزمان کو عبرت ناک سزا دی جائے تو اس قسم کے واقعات دو بارہ رونماء نہیں ہو نگے ۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے جرم کے خلاف دنیا کے کو نے کو نے سے آوازیں اٹھ رہی ہے لہذاحکومت کو چاہئے کہ وہ تیز تر بنیادوں پر اس کیس کی تحقیقات مکمل کر کے ملزامان کو کڑی سے کڑی سزا دیں تاکہ اس قسم کے واقعات دو بارہ رونماء نہ ہو ۔اس دوران ہندوارہ میں بھی آل جے اینڈ کے ٹرائبل اسٹو ڈنٹس ایسو سی ایشن سے منسلک طلبا ء نے زور دار احتجاج کر تے ہو ئے مطالبہ کیا کہ آصفہ کے ساتھ زیادتی اور قتل میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر عبر تناک سزا دی جائے ۔اس دوران مظاہرین نے مین چوک ہندوارہ سے گزرتے ہو ئے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جن پر کئی نعرے در ج تھے ،جبکہ احتجاج کر رہے طلبا نے اس مو قعے پر حکومت کے خلاف بھی نعرے بازی کی ۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا