آصفہ کے حق میں ملک گیرکینڈل لائٹ مارچ

0
119
ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے احتجاج کیا؛فلمی ستارے بھی شامل ہوئے
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍ملک کی مختلف ریاستوں میں آصفہ کے حق میں احتجاجی اور کینڈل لائٹ ریلیوں کا انعقاد۔ دہلی ، ممبئی ، گوا ، بنگلور ، کیرالہ ، اجمیر ، بھوپال اور مدھیہ پردیش میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور ملوث افراد کو پاھسنی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا ۔ پورے ملک میں آصفہ کے حق میں ریلیاں نکالی جار ہی ہیں۔ ملک کی راجدھانی دہلی ، ممبئی ، بنگلور ، گوا ، کیرلہ میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور طلبا نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور آصفہ کے قتل میں ملوث افراد کوپھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا ۔ ممبئی میں بالی ووڈ کے ادکاروں نے بھی احتجاجی جلوس نکالا ۔ معلوم ہوا ہے کہ پرینکا چوپڑہ ، ایکتار کپور نے باندھرا میں احتجاجی جلوس کی قیادت کی اور آصفہ کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی ۔ آصفہ بانو کے بہیمانہ قتل پر بالی وڈ اسٹارز بھی بول پڑے، اداکار سنجے دت کا کہنا ہے کہ ہم بطور معاشرہ ناکام ہوچکے ہیں، ایک باپ ہونے کی حیثیت سے میں بہت غصے میں ہوں، میری ہمدردیاں آصفہ کے والدین کے ساتھ ہیں، آصفہ کے والدین کو انصاف فراہم کیا جائے۔ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کیا ہم ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں بچیوں کے ساتھ ایسا گھناؤنا عمل کیا جاتا ہے، ایسے لوگوں کو قرار واقعی سزا دینی چاہئے۔کشے کمار نے ٹوئیٹ کی کہ بطور معاشرہ ہم ایک بار پھر ناکام ہو رہے ہیں، جیسے جیسے معصوم آصفہ کیس کے لرزہ خیز انکشافات سامنے آرہے ہیں، ہر کسی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، کھلاڑی ہیرو نے لکھا کہ آصفہ کا معصوم چہرہ ان کی آنکھوں سے اوجھل نہیں ہو رہا۔اکشے کمار نے لکھا کہ آصفہ کیس میں جلد اور سخت انصاف ہونا چاہیے۔اداکارہ سونالی باندرے نے آصفہ کے واقعے کو سیاسی و مذہبی رنگ دینے والے عمل کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں اس بات پر شرم آنی چاہیے کہ اس واقعے کو ہم عالمی میڈیا کی زینت بننے کے بعد اہمیت دیے رہے ہیں۔سونالی باندرے نے لکھا کہ ہمیں اس بات پر بھی شرم آنی چاہیے کہ ہم بچیوں کو محفوظ نہیں رکھ سکتے۔اداکار راج کمار راؤ نے آصفہ کے ساتھ آنے والے ظلم کو خوفناک قرار دیتے ہوئے اس بات پر بھی تعجب کیا کہ کس طرح کوئی ملزمان کا دفاع کر سکتا ہے۔فلم ساز کرن جوہر نے بھی آصفہ کو انصاف دلانے کے لیے ٹوئیٹ کی اور کہا کہ معصوم بچی کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔سونم کپور نے آصفہ کے ملزمان کے حق میں مظاہرہ کرنے والے ہندؤں اور رہنماؤں کو جعلی قرار دیتے ہوئے تعجب کیا کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ یہ سب ان کے ملک میں ہو رہا ہے۔پریٹی زنٹا نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے لیے ان کے مذہب سے انسانیت زیادہ اہم ہے اور وہ ہر متاثر بچے کے حق میں مذہب سے بالاتر ہوکر بولتی رہیں گی۔سنجے دت نے لکھا کہ ہم بطور ایک سماج ناکام ہوچکے ہیں، ایک والد کی حیثیت میں وہ آصفہ کے ساتھ ہونے والے ظلم کی داستان پڑھ کر غمزدہ ہیں، وہ یہ قبول کرنے کے لیے بالکل بھی تیار نہیں ہیں کہ واقعی ہم نے یہ سب ہونے کی اجازت دی لیکن اب انصاف ہونا چاہیے۔پریانکا چوپڑا نے بھی اپنی ٹوئیٹ میں سوالیہ انداز میں کہا کہ آصفہ جتنے اور کتنے بچے مذہب اور سیاست کی نظر کیے جائیں گے۔ساتھ ہی انہوں نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب آصفہ اور انسانیت کے مقروض ہیں۔انوشکا شرما نے بھی آصفہ کے انصاف کے لیے ٹوئیٹ کی اور بچی کے قتل کو بدترین شیطانیت قرار دیا، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ انہیں اس واقعے نے ہلاکر رکھ دیا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا