آرمی چیف نے اُدھم پور میں جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا 

0
0

 

 

سخت موسمی صورتحال کے باوجود فورسز اہلکار اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں، دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے /فوجی چیف بپن راوت

سرینگریکم دسمبر//یو پی آئی // آرمی چیف جموںوکشمیر کے دورے پر اُدھم پور پہنچے جہاں پر انہوںنے فوج کے سینئر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی جس دوران جموںوکشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر غور وغوض ہوا ۔ میٹنگ کے دوران حد متارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بھی فوجی چیف کو آگاہی فراہم کی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ فوجی چیف نے میٹنگ کے دوران کہا کہ عسکریت پسندوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سخت اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ سختی موسمی حالات کے باوجود بھی سرحدوں پر تعینات افواج اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق فوجی سربراہ لفٹنٹ جنرل بپن راوت اچانک جموںوکشمیر کے دورے پر اُدھم پور پہنچے اور وہاں پر ناردرن کمانڈر لفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران فوجی چیف کو جموںوکشمیر اور حد متارکہ کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق فوجی چیف کو بتایاکہ عسکریت پسندوں کے عزائم کو ناکام بنانے کی خاطر فوجی پوری طرح سے تیار ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف کو بتایا کہ جموں خاص کر وادی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کی سرکوبی کی خاطر سیکورٹی ایجنسیاں پوری طرح سے تیار ہیں۔ اس موقع پر فوجی چیف نے میٹنگ کے دوران بتایا کہ حد متارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پر پاکستان کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر فوج پوری طرح سے تیار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی جانب سے آئے روز ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں تاہم بھارتی افواج صبر وتحمل کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے کئی سطحوں پر پاکستان کی جانب سے کی جارہی گولہ باری کا معاملہ اُٹھایا ہے ۔فوجی سربراہ کے مطابق برفباری سے قبل ملی ٹینٹ اس طرف آنے کی تاک میں ہیں تاہم حد متارکہ پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فوجی آفیسران پر زور دیا کہ وہ حد متارکہ پر فوج کو چوکس رکھنے کی خاطر اقدامات اُٹھائیں تاکہ دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ انہوںنے کہاکہ سخت موسمی صورتحال کے باوجود بھی فوجی اہلکار اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وادی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشنز شروع کئے ہیں جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ا نہوںنے کہاکہ رواں سال کے دوران ملی ٹینٹ مخالف کارروائیوں کے دوران سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیا بیاں ملی ہیں ۔ فوجی چیف نے بتایا کہ اس وقت وادی کشمیر میں صورتحال پوری طرح سے قابو میں ہیں اور لوگون کی جانب سے بھی فوج کو بھر پور تعاون مل رہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا