آرمی چیتا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، ایک پائلٹ شہید

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍اروناچل پردیش کے توانگ علاقے میں بدھ کو آرمی کا ایک چیتا ہیلی کاپٹرحادثہ کا شکار ہو گیا، جس میں ایک پائلٹ کی موت ہو گئی جبکہ دوسرے پائلٹ کا اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے فوج کے ترجمان نے بتایا کہ یہ چیتا ہیلی کاپٹر صبح توانگ کے فارورڈ ایریا میں معمول کی پرواز کر رہا تھا کہ رات 10 بجے اس میں اچانک کچھ گڑبڑی آگئی۔انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر گرنے سے جہاز میں سوار دونوں پائلٹ بری طرح زخمی ہوگئے۔ انہیں نزدیکی آرمی اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن بدقسمتی سے ایک شدید زخمی پائلٹ علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دوسرے پائلٹ کا علاج جاری ہے۔ترجمان نے بتایا کہ حادثے کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور اس کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا