آخرہمارا گناہ کیا یہی ہے کہ ہم مسلمان ہیں؟

0
0

اسد الدین اویسی نے لوک سبھا میںشہریت ترمیمی بل کی کاپی پھاڑی
لازوال ڈیسک

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اوررکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے شہریت ترمیمی بل کے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ قانون اس لئے بنایا جارہا ہے کہ دوبارہ تقسیم ہو۔ انہوں نے بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے محمد علی جناح کی بات کو خارج کیا اورمولانا ابوالکلام آزاد کی بات کے ساتھ چلے۔ ہمارا ہندوستان سے1000 سال کا تعلق ہے۔بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ ہمارا ہندوستان سے 1000 سال کا تعلق ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ آخرہمارا گناہ کیا یہی ہے کہ ہم مسلمان ہیں۔ آپ مسلمانوں کو اسٹیٹس لیس بنا رہے ہیں۔اس بل سے ملک کو خطرہ ہے۔مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے پیرکولوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے اس بل کی کاپی پھاڑ دی۔ اس کی سخت مخالفت کرتے ہوئے مرکزی وزیرروی شنکرپرساد نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کی توہین ہے۔ بل پربحث میں حصہ لیتے ہوئے اسد الدین اویسی نے الزام لگایا کہ یہ حکومت مسلمانوں کے خلاف سازش کررہی ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ یہ بل ایک بارپھر سے ملک کوتقسیم کے راستے پرلے جانے کا راستہ تیار کرے گا۔اسد الدین اویسی نے یہ بھی الزام لگایا کہ یہ بل آئین کی بنیادی اقدارکے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے شہریت کارڈ کو پھاڑا تھا اورمیں آج اس بل کو پھاڑتا ہوں۔ اس کے بعد انہوں نے بل کی کاپی پھاڑ دی۔ اس دوران اسدالدین اویسی کی آوازلرزرہی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا