یواین آئی
نئی دہلی/ سری نگر؍؍سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن (سی سی آریوایم)،وزارت آیوش، حکومت ہند’دانشورانہ املاک کے حقوق (آئی پی آر) اور صحت عامہ پر تحقیق: یونانی طب کی نئی راہ‘ پر3 اکتوبر 2022 کو ای ایم ایم آر سی آڈیٹوریم، کشمیر یونیورسیٹی، سری نگر میں ایک قومی سیمینار منعقد کررہی ہے۔پروفیسر نیلوفر خان، وائس چانسلر،کشمیر یونیورسیٹی، سری نگر، پروفیسر عاصم علی خان، ڈائریکٹر جنرل،سی سی آر یوایم، وزارت آیوش، حکومت ہند اور ڈاکٹر خورشید بخشی، انسٹی ٹیوٹ آف ایشین میڈیکل سائنسز، زکورا، جموں وکشمیرسیمینار کے افتتاحی پروگرام کو خطاب کریں گے۔اس سیمینار کا مقصد محققین، ماہر ین تعلیم اورطلبا میں آئی پی آر مینجمنٹ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور پیٹنٹ کی صنعت کاری سے متعلق شعور، آگہی اور بیداری پیدا کرنا ہے۔ سیمینار میں صحت عامہ اور یونانی طب کے کردار پر بھی تبادلہ خیال اور غورو خوض ہوگا۔سیمینار کے تکنیکی اجلاس میں طبی دنیا کی نامور شخصیات شرکت کریں گی۔ڈاکٹر سیمااکبر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انچارج، ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، ڈاکٹر پون کمار، ریسرچ آفیسر (پیتھولوجی) سائنٹسٹ-IV، ڈاکٹر رام پرتاپ مینا، ریسرچ آفیسر (کیمسٹری) سائنٹسٹ-IV، ڈاکٹر نگہت انجم، ریسرچ آفیسر (یونانی) سائنٹسٹ-III اور ڈاکٹر اسامہ اکرم،ریسرچ آفیسر(یونانی)، سی سی آریوایم،نئی دہلی سیمینار کاانتظام و انصرام کررہے ہیں۔