آئی جی کشمیر نے پراسکیوشن ونگ کے آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی

0
0

استغاثہ اور پولیس کے درمیان قریبی تال میل ناگزیر ہے /انسپکٹر جنرل آف پولیس ایس پی پانی

سرینگر//یو پی آئی // آئی جی کشمیر نے پراسکیوشن ونگ آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی جس دوران کئی اہم معاملات پر گفت وشنید ہوئی۔ آئی جی کشمیر نے کہاکہ پولیس او راستغاثہ کے درمیان قریبی تال میل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق آجی جی کشمیر ایس پی پانی نے کشمیر زون میں تعینات استغاثہ کے آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی جس دوران اہم معاملات پر غور وغوض ہوا۔ آئی جی کشمیر نے میٹنگ کے دوران استغاثہ سے وابستہ آفیسران کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہاکہ کیسوں کو منطقی انجام پہنچانے کی خاطر اس ونگ میں تعینات آفیسران اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پولیس اور استغاثہ سے وابستہ آفیسران مل جل کر کام کرئینگے تاکہ سبھی کیسوں کا وقت پر نپٹارا ہو سکے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس نے اس موقع پر کہا کہ پراسکیوشن ونگ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی خاطر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ آفیسران پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکے۔ اس موقع پر استغاثہ سے وابستہ آفیسران نے آئی جی کشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میٹنگ کے دوران انہوںنے بہت کچھ سیکھا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا