آئی او سی ایل نے لیہہ اور کرگل کے لیے پیٹرو ایندھن کا اے ڈبلیو ایس شروع کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ سردیوں کے موسم میں لیہہ کو ایندھن کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے، انڈین آئل کارپوریشن نے آج اے ڈبلیو ایس پیٹرولیم ایندھن کی ایڈوانس ونٹر اسٹاکنگ شروع کی۔یہاں آئی او سی ایل کے جموں نروال ڈپو میں منعقدہ ایک سادہ پروگرام میں، پٹرول، مٹی کا تیل اور اے ٹی ایف (ایوی ایشن فیول) لے جانے والے ایک درجن سے زیادہ فیول ٹینکروں کو آئی او سی ایل کے سینئر افسران کے ساتھ جموں و کشمیر کے تیل کے ممتاز ٹرانسپورٹرز اور عہدیداروں نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ وہیںآئی او سی ایل کے افسران نے ٹینکروں کے بیڑے کو ہری جھنڈی دکھائی اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور عملے کو مبارکباد دی۔واضح رہے ہر سال پیٹرولیم مصنوعات کا یہ ایڈوانس سرمائی ذخیرہ سڑک اور موسم کی حالت کے لحاظ سے اپریل مئی کے مہینے میں کیا جاتا ہے کیونکہ سری نگرلیہہ قومی شاہراہ سردیوں کے دوران چھ ماہ سے زیادہ بند رہتی ہے اور ہر سال پیٹرولیم مصنوعات کی ایڈوانس اسٹاکنگ کی جاتی ہے ۔اس موقع پرآئی او سی ایل افسران نے ٹرانسپورٹرز کے تعاون کو سراہا اور ایندھن لے جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور کلینرز کی لگن کا بھی اعتراف کیا جو تمام مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود بغیر کسی رکاوٹ کے ان ضروری اشیاء کی اپنی منزل تک فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا