اِنتظامی کونسل نے ہیلتھ اور آئی سی ڈِی ایس عملے کی تنخواہ بروقت واگزار کرنے کیلئے پیشگی فنڈس کو منظوری دی

0
0

جموں اور سری نگر کے جی ایم سی اور ایس ایس ایچ کیلئے تین درجے فیکلٹی ڈھانچے کی منظور ی دی
جے کے پی میں ’’ بوٹ ٹرائب‘‘ کیلئے جسمانی معیار میںچھوٹ کی منظوری دی
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍اِنتظامی کونسل کی ایک میٹنگ یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹوریٹ آف فیملی ویلفیئر ایم سی ایچ اینڈ امیونائزیشن کے ریگولر ملازمین کی تنخواہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مرکزی حصے کی پیشگی فنڈزواگزارکرنے کے لئے محکمہ خزانہ کی تجویز کو منظوری دی گئی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر،چیف سیکرٹری اَتل ڈولو اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری مندیپ کمار بھنڈاری نے شرکت کی۔یہ فنڈز مالی برس کے جون اور نومبر کی دو قسطوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ اِس طرح پیشگی پوزیشن میں رکھے گئے فنڈز کو مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے آڈِٹ شدہ یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے بعد جاری کردہ فنڈز سے واپس لیا جائے گا۔
یہ اِنتظام فیملی ویلفیئر، ایم سی ایچ اور امیونائزیشن کے باقاعدہ عملے کو تنخواہ کی باقاعدگی سے تقسیم کو یقینی بنائے گا۔اِنتظامی کونسل نے محکمہ خزانہ کی طرف سے پیش کردہ تجویز کو بھی منظوری دے دی جس میں اِنٹگریٹیڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسز (آئی سی ڈِی ایس) کے مستقل عملے کی تنخواہوں اور اے ڈبلیو ڈبلیو/ اے ڈبلیو ایچ کے اعزازیہ کی ادائیگی کے لئے مرکزی حصے کی پیشگی فنڈز فراہم کرنے کی تجویز کو بھی منظوری دی گئی۔یہ فنڈز بھی مالی برس کی دو قسطوں یعنی جون اور نومبر میں تقسیم کئے جائیں گے۔ اِس سے سی ایس ایس پروگراموں اورسکیموں کی آسان عمل آوری کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
مشن پوشن کو آئی سی ڈِی ایس جنرل، سپلی منٹری نیوٹریشن پروگرام، پوشن ابھیان، نوعمر لڑکیوں کے لئے سکیم، پردھان منتری مترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وِی وائی) اور پالنا جیسی کئی اہم سکیموں کو عملانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔وہیںاِنتظامی کونسل میں جموں و کشمیر کے نئے سرکاری میڈیکل کالجوں کی طرز پر نیشنل میڈیکل کمیشن کے اَصولوں کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج و سپر سپیشلٹی ہسپتال جموں اور گورنمنٹ میڈیکل کالج و سپر سپیشلٹی ہسپتال سری نگر میں 3 درجے فیکلٹی ڈھانچے کو عملانے کی منظوری دی گئی۔اِس فیصلے میں لیکچرروں کی 287 اَسامیوں کو اسسٹنٹ پروفیسر میں اَپ گریڈ کرنا شامل ہے۔ یہ طبی اِداروں میں نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) کی طرف سے تجویز کردہ اَساتذہ کی اہلیت کے کم سے کم معیارات کے اصولوں کے مطابق ہے جس پر پہلے سے ہی نئے جی ایم سی کے لئے عمل کیا جاتا ہے۔
یہ اَصول میڈیکل کالجوں میں تین فیکلٹی رینک ’’اسسٹنٹ پروفیسر‘‘، ’’ایسوسی ایٹ پروفیسر‘‘ اور ’’پروفیسر‘‘ فراہم کرتے ہیں۔ چاؤلہ کمیٹی نے دیگر سفارشات کے علاوہ جی ایم سی جموں اور جی ایم سی سری نگر میں لیکچرروں کی فرسودہ اَسامیوں کو ختم کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔ این ایم سی کے ذریعے کئے گئے معائینے کے دوران ’’ہیڈ کاؤنٹ‘‘کرتے وقت لیکچررکے پوسٹوں کو شمار نہیں کیا جاتا ہے جس سے جی ایم سی جموں اور جی ایم سی سری نگرمیں پوسٹ گریجویٹ (پی جی) نشستوں کی فراہمی اور اضافے پر منفی اثر پڑتا ہے۔ اِس کے نتیجے میں انٹری لیول پر فیکلٹی کے دوہری بھرتی کے نظام کے خاتمے سے یکساں فیکلٹی ڈھانچے کے ذریعے کیڈر کا بہتر اِنتظام ہوگا۔
ایک اور اہم فیصلے میںاِنتظامی کونسل نے جموں و کشمیر کی بدھسٹ اقلیت ’’بوٹ ٹرائب‘‘کے سلسلے میں جموں و کشمیر پولیس میں بھرتی کے لئے جسمانی معیار میں 2 اِنچ کی چھوٹ دینے کی منظوری دی گئی۔دیگر زُمروں کے لئے مرد اُمیدواروں کے لئے کم سے کم اونچائی کا معیار 5’6 اِنچ اور خواتین اُمیدواروں کے لئے 5’2 اِنچ مقرر کیا گیا ہے۔مرکزی حکومت نے سال 2023 ء میں آئین (جموں و کشمیر)شیڈول ٹرائب آرڈر 1989 کے تحت ’’بوٹ ٹرائب‘‘ کو درج فہرست قبائل کے طور پر نوٹیفائی کیا ہے۔اِس سے قبل ہمالین بدھسٹ کلچرل سوسائٹی پڈر ضلع کشتواڑ نے اس سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر کے سامنے نمائندگی پیش کی تھی۔ ضلع کشتواڑ کے سب ڈویژن پڈر کے 4 ریونیو دیہات یعنی ہنگو، لوسین، کبان اور تون میں رہنے والے تین ہزار سے زائد بدھ مت کے پیروکار اس فیصلے سے مستفید ہوں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا