اِنتظامی کونسل نے اَراضی کی منتقلی کی منظوری دی

0
0

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍اِنتظامی کونسل کی ایک میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں مختلف محکموں کے لئے 2,292 کنال اور 2 مرلہ اَراضی کی منتقلی کو منظوری دی گئی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، چیف سیکرٹری اتل ڈلو، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری نے شرکت کی۔ان میں ضلع کٹھوعہ کی تحصیل ڈنگہ امب میں واقع 1,212 کنال 12 مرلہ، ضلع سانبہ کی تحصیل سانبہ اور وجے پور میں واقع 1,070 کنال، ان اَضلاع میں اِنڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کے لئے محکمہ صنعت وحرفت کے حق میں ہے۔
اِنڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، روزگار کے مختلف مواقع پیدا کرے گا جو عوام اور حکومت کے مفاد میں ہوں گے۔مزید برآں،اِنتظامی کونسل نے ضلع گاندربل کے علاقے شوہامہ میں واقع 2 کنال 14 مرلہ اَراضی کو پولیس چوکی کی تعمیر کے لئے اور ضلع گاندربل میں لار میں واقع 6 کنال 16 مرلہ اور 3 سرسائی کو پولیس سٹیشن کی تعمیر کے لئے منتقل کرنے کی بھی منظوری دی۔ اس سے ان علاقوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کے لئے مناسب اور محفوظ رہائش کو یقینی بنایا جائے گاتاکہ اَمن و امان اور دیگر عوامی مسائل سے نمٹا جاسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا