اُنّت نے کے وی نمبر 1 ادھم پور میں موم بتیاں بنانا سکھانے کے لیے ورکشاپ کا اہتمام کیا

0
0

ورکشاپ میں500 سے زائد بچوں نے موم بتیاں بنانے کے عمل کو سیکھا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍غیر سرکاری رضاء کار تنظیم اُنّت نے آج کے وی نمبر 1 ادھمپورمیں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا اور بچوں کو موم بتیاں بنانا سکھایا جہاں 500 سے زائد بچوں نے موم بتیاں بنانا سیکھنے میں حصہ لیا۔واضح رہے اس پروگرام کی صدارت اُنّت کے صدر سدرشن کمار ابرول نے کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر انورادھا، ٹریژرر اُنّت نے کہا کہ ہماری تنظیم بچوں کو اپنا کام خود سیکھنے کی تعلیم دے رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ این جی او کی جنرل سیکرٹری نینا ابرول گزشتہ چھ ماہ سے بچوں کو موم بتیاں بنانا سکھا رہی ہیں جس کے لیے وہ ہر ضلع میں جا کر وہاں کے بچوں اور شہریوں کو موم بتیاں بنا کر اپنا کاروبار کھولنے میں مدد کر رہی ہیں۔
اس موقع پر جنرل سکریٹری نینا ابرول نے کہا کہ حکومت اور اسکولوں کو آگے آنا چاہیے اور بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ تخلیقی صلاحیت دماغ کو تمام سمتوں میں سوچنے، اختراعی صلاحیتوں کو فروغ دینے، دماغ کو سکون بخشتی ہے اور بچوں کی مجموعی نشوونما کو بڑھاتی ہے۔وہیںسکول کے پرنسپل نے اُنّت کے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اُنّت کے ممبران کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے سکول میں آکر بچوں کو موم بتیاں بنانا سکھائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا