اُمیدواروں کی بھاجپاکی پہلی فہرست جاری

0
0

جموں سے جگل کشورشرمااوراودھمپورسے ڈاکٹرجتیندرسنگھ اُمیدوار ہونگے
لازوال ڈیسک

نئی دہلیطویل انتظار کے بعد بھاجپانے لوک سبھاانتخابات2024کیلئے 195اُمیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرتے ہوئے صوبہ جموں کی دو نشستوں سے اپنے موجودہ ایم پیز کو دہراتے ہوئے ڈاکٹر جتیندرسنگھ اور جگل کشور شرماکوپھر سے اُمیدوار بنایاہے۔

https://twitter.com/BJP4India/status/1763925335186579499
تفصیلات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پارلیمانی امور کی کمیٹی نے ہفتہ کو پی ایم او میں ایم او ایس ڈاکٹر

جتیندرا سنگھ اور ادھم پور اور جموں کی پارلیمانی نشستوں کے لیے موجودہ ایم پی جوگل کشور کے ناموں کا اعلان کیا۔
نئی دہلی میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھاجپا عہدےداران نے اعلان کیا کہ پہلی فہرست میں195اُمیدواروں کااعلان کیاگیاہے جن میں جموں وکشمیرسے دو اُمیدواروں کے ناموں کااعلان ہواہے۔یہ نئے چہرے نہیں بلکہ پاٹی نے پھر سے جگل اور جتیندرا کو دہرایاہے۔جہاں تک سری نگر پارلیمانی نشست کا تعلق ہے،

https://twitter.com/Bharat_stats_/status/1763925894807306565

وقف بورڈ چیئرپرسنڈاکٹر درخشاں اندرابی پارلیمانی انتخابات میں اپنا آغاز کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں، حالانکہ فہرست میں دیگر امیدواروں کے ساتھ ساتھ الطاف ٹھاکر اور عارف راجہ بھی شامل ہیں۔شمالی کشمیر اور جنوبی کشمیر کی لوک سبھا سیٹ کے بارے میں فیصلہ زیر التوا ہے اور مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتارنے کے لیے زور و شور سے غور و خوض جاری ہے۔

https://twitter.com/BJP4India/status/1763925490522571164/photo/2
اودھمپورنشست سے ڈاکٹرجتیندرسنگھ اور جموں سے جگل کشور شرماکے اعلان کے ساتھ ہی تمام طرح کی نئے چہروں کوسامنے لانے کی چہ مگوئیاںاپنے اختتام کو پہنچی ہیں۔

https://lazawal.com/category/%d9%82%d9%88%d9%85%db%8c/

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا