اُس بچی کو پریشان مت کرو بھائی،بہت چھوٹی گڑیا ہے 

0
109
PM addressing at the laying foundation stone of multiple development projects, in Jammu on February 20, 2024.
یہاں ہوتی تو اسے بہت آشرواد دیتا،لیکن اس ٹھنڈ میں پریشان مت کیجئے
سید بشارت الحسن
جموں؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جموں میں 32,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، قوم کو وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔واضح رہے یہ منصوبے صحت، تعلیم، ریل، سڑک، ہوابازی، پٹرولیم، اور شہری بنیادی ڈھانچے سمیت کئی شعبوں سے متعلق ہیں۔ وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کے تقریباً 1500 نئے سرکاری بھرتیوں میں تقرری کے احکامات بھی تقسیم کئے۔ انہوں نے مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بھی بات چیت کی۔اپنی تقریر کے دوران انہوں نے ایک بچی کو دیکھا جسے اس کے والد اُوپر اٹھا کر وزیر اعظم کو دکھانے کی کوشش کر رہے تھے۔
دریں اثناء وزیر اعظم نریندر مودی کی نظر اس بچی پر پڑی تو انہوں نے اپنی تقریر کے دوران ہی کہا ’اُس بچی کو پریشان مت کرو بھائی،بہت چھوٹی گڑیا ہے ،یہاں ہوتی تو اسے بہت آشرواد دیتا۔لیکن اس ٹھنڈ میں اسے پریشان مت کیجئے‘۔واضح رہے وزیر اعظم آج جموں میں ایک بڑے اجتماع سے تبادلہ خیال کر رہے تھے جہاں موصوف نے کئی پروجیکٹوں کو سنگ بنیاد رکھا ،کئی کا افتتاح کیا اور قوم کے نام وقف کیا۔تاہم ایک بچی اور اس کے والد کی بچی کو وزیر اعظم دکھانے کی کوشش اس وقت سرخیاں بٹورنے لگی جب وزیر اعظم نے اپنی تقریر کے دوران ہی کہہ ڈالا کہ ’اُس بچی کو پریشان مت کرو بھائی،بہت چھوٹی گڑیا ہے ،یہاں ہوتی تو اسے بہت آشرواد دیتا۔لیکن اس ٹھنڈ میں پریشان مت کیجئے‘۔اس ضمن میں سماج میں وزیر اعظم کے بچوں کے تئیں جذبے کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا