’اُردواورپنجابی کے لسانی رشتے ‘موضوع پرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی میں توسیعی لیکچرکاانعقاد

0
0

نامورپنجابی فکشن نگارخالدحسین نے پرمغزخطبہ پیش کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی میں ’اُردواورپنجابی کے لسانی رشتے ‘موضوع پرایک توسیعی لیکچرکااہتمام کیاگیاجس کے تحت نامورپنجابی فکشن نگارخالدحسین نے پرمغزخطبہ پیش کیا۔اس موقعہ پرڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسرسچیتاپٹھانیہ مہمان خصوصی اورنامورمحقق وادیب ٹی آررینہ مہمان ذی وقارتھے جبکہ صدارت کے فرائض نامورنقاداورسابق صدرشعبہ اُردوکشمیریونیورسٹی پروفیسرقدوس جاویدنے انجام دیئے۔اپنے خطبے میں خالدحسین نے کہاکہ اُردواورپنجابی کے لسانی رشتے بہت گہرے اورقدیم ہیں ۔اس حوالے سے انہوں نے متعددمثالیں بھی پیش کیں۔
انھوں نے کہاکہ بعض محققین کاخیال ہے کہ اُردوپنجاب میں پیداہوئی تاہم تحقیق ایک ایساعمل ہے جوکبھی مکمل نہیں ہوتا ۔نئے ریسرچ اسکالرس پریہ ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ مختلف زبانوں کے مابین لسانی اشتراک کاجائزہ لیں اوراُن پہلوئوں کواُجاگرکریں جوزبان کی ابتدامیں کلیدی اہمیت کے حامل رہے ہیں۔خالدحسین نے پنجابی اوراُردوکے مختلف لہجوں پربھی روشنی ڈالی۔انھوں نے پنجابی کی صوفیانہ شاعری میں اُردوالفاظ کے استعمال کی مختلف مثالیں بھی پیش کیں۔پرمغزلیکچرکے بعداسکالرس وطلباء نے مختلف سوالات بھی موصوف کے سامنے رکھے جن کاخالدحسین نے اطمینان بخش جوابات دیئے۔
پروفیسرقدوس جاویدنے اپنے خطاب میں اُردواورپنجابی کے لسانی رشتوں کی وضاحت کی ۔انھوں نے خالدحسین کے لیکچرکے دوران دیئے گئے اہم حوالہ جات کی تائیدکی ۔انھوں نے کہاکہ ریسرچ اسکالرس کومختلف زبانوں کے اشتراک پرتحقیق کرنی چاہیئے ۔پروفیسرسچیتاپٹھانیہ نے اُردواورپنجابی زبان کے حوالے سے خیالات کااظہارکیا۔ٹی آررینہ نے پنجابی اوراُردوزبان کے لسانی اورادبی اشتراک سے متعلق ایک جامع تحقیقی مقالہ پیش کرکے ثابت کیاکہ پنجابی اوراُردوزبان کے قدیم لسانی رشتے ہیں۔
نظامت کے فرائض شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرعبدالرشیدمنہاس نے انجام دیئے۔اس موقعہ پرخورشیدکاظمی ، ایڈوکیٹ جی ایم شاہ، سوامی انترنیرو،پروفیسرالطاف حسین نقشبندی ،پیارے ہتاش ،اسلم قریشی ، ڈاکٹرراج ویرسنگھ سوڈھی ، مجیدمسرور،صائمہ قاضی ،سجادقاضی ،شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کے اساتذہ کرام پروفیسرشہاب عنایت ملک،ڈاکٹرچمن لال، ڈاکٹرفرحت شمیم ،ڈاکٹرعبدالقیوم، ڈاکٹرپرشوتم پال سنگھ ،ڈاکٹراعجازاحمد،ڈاکٹرجاویداحمدشاہ،پنجابی کے نوتعینات اسسٹنٹ پروفیسروں ،طلباء واسکالرس کی کثیرتعدادموجودتھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا