او بی سی ادھیکار ترنگا ریلی کٹرہ ریاسی پہنچی

0
0

او بی سی طبقہ کے مسائل کی جانب حکومت کی توجہ مبذول کروائی
لازوال ڈیسک
کٹرہ؍؍او بی سی کے ارکان نے آج ادھم پور سے کٹرہ ریاسی تک او بی سی ادھیکار ترنگا ریلی نکالی تاکہ جموںو کشمیرمیں منڈل کمیشن کی رپورٹ کے نفاذ کی طرف حکومت کی توجہ مبذول کرائی جاسکے۔اس موقع پراو بی سی ممبران کستوری لال بسوترا، چیئرمین جموں و کشمیر او بی سی مہاسبھا کی قیادت میں بنسی لال چودھری کنوینر او بی سی ادھیکار ترنگا یاترا کے علاوہ آج صبح توی پل کے قریب ہری سنگھ پارک میں جمع ہوئے اور اپنی کمیونٹی کے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ادھیکار ترنگا ریلی کا آغاز کیا۔
انہوں نے وہ جموں و کشمیر میں او بی سی کے لیے 27 فیصد ریزرویشن کے نفاذ کے اپنے مطالبے کی حمایت میں نعرے لگائے۔اس دوران او بی سی کے کئی لیڈران بشمول کستوری لال بسوترا، بنسی لال چودھری نے ریلی سے تبادلہ خیال کیا اور جموں و کشمیر میں منڈل کمیشن کی رپورٹ کو نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ او بی سی کو 12 فیصد ریزرویشن قابل قبول نہیں ہے اور مودی حکومت کو اپنا وعدہ پورا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو یو ٹی میں تبدیل کرنے کے بعد، مرکزی قوانین کو جموں و کشمیر تک بڑھا دیا گیا، پھر منڈل کمیشن کی رپورٹ کو یہاں کیوں نافذ نہیں کیا گیااور مودی سرکار کو اس کی وضاحت کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ محض 12 فیصد کوٹہ ان کے لیے قابل قبول نہیں ہے کیونکہ او بی سی کی آبادی 42 فیصد ہے۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ترنگا یاترا 26 سے 29 فروری تک نکالی جا رہی ہے اور اس یاترا کا بنیادی مقصد او بی سی عوام کو ان کے بنیادی آئینی حقوق اور اپنی قوم کے تئیں ان کے فرائض کے بارے میں آگاہ کرنا ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس کے علاوہ جموںو کشمیرمیں 27 فیصد ریزرویشن کا نفاذ ہمارا اہم مطالبہ ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا