’او ایس سی سینٹر راجوری خواتین کی راحت کا مرکز‘

0
0

خواتین پر کسی بھی قسم کا تشدد ہو،ٹیم ان کے ساتھ کھڑی ہوگی: نیتو شرما
عمرارشدملک
راجوری خواتین کے حقوق اور انصاف کے لئے مرکزی حکومت نے ریاست جموں کشمیر میں بھی ون سٹاپ سینٹر کھولے اور وہیں ایک سینٹر ضلع راجوری میں بھی کھولا گیا تاکہ ضلع سطح پر خواتین کے مسائل حل ہوسکے ۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی حکومت نے جموں کشمیر کے لئے بھی ون سٹاپ سینٹر کی منظوری دی تاکہ ضلع سطح پر خواتین کے مسائل حل ہوسکے اور ان کی بھر پور مدد بھی ہوسکے ۔ اس سلسلہ میںایک سال قبل ضلع راجوری میں بھی ایک سینٹر کھولا گیا تاکہ خواتین کے متعلق مسائل کا ازالہ ہوسکے اور خواتین پر ہورہے ہر طرح کے تشدد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاسکے ۔ راجوری میں اس سینٹر کو نیتو شرمادیکھ ر ہی ہیں جبکہ ضلع انتظامیہ کی نگرانی میں ہی سینٹر اپنی ذمہ داریاں نبھارہا ہے ۔ ون سٹاپ سینٹر کا کام خواتین پر ہورہے ہر طر ح کے تشدد میں ملوث لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کروانی اور ضرورت مند خواتین کی ہر طرح سے مدد کرنی ہوتی ہے تاکہ خواتین کو راحت مل سکے ۔ سینٹر ہیڈ نیتو شرما نے بتایا کہ ان کے پاس مختلف قسم کے کیس درج ہوتے ہیں اور ایک یا دو ہفتے میں ہی ہم اس اس کیس کو حل کرلیتے ہیں اور اس میں مختلف علاقوں اور مختلف قسم کے تشدد والے کیس درج ہوتے ہیں لیکن ون سٹاپ سینٹر کی ٹیم ضلع انتظامیہ کے تعاون سے اس کو حل کر تی ہے تاکہ خواتین کے ساتھ انصاف ہوسکے ۔ نیتوشرما نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے انہیں ہر ممکن مد د حاصل ہوتی ہے جس کی ضرورت ہو اور ساتھ میں پولیس کی طرف سے بھی بھر پور مدد رہتی ہے جس سے ہم کیس کا حل کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ون سٹاپ سینٹر راجوری خواتین کے مسائل حل کرنے کا مرکز ہے اسلئے خواتین پر کسی بھی قسم کا کوئی تشدد ہوتا ہے تو وہ ہمارے پاس شکایات درج کروائے تاکہ ہم اس کی راحت کرنے میں مدد کرسکے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا