مودی۔ شاہ کے قریبی کا پتہ ہوا صاف
نئی دہلی ؍؍میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کی کابینہ میں توسیع میںجہاں نرملا سیتا رمن کے قد بڑھنے سے لوگ حیران ہیں وہیں اوما بھارتی کے بے قریبی رہے پرہلاد پٹیل کو وزیر نہیں بنائے جانے پر بھی کافی بحث ہورہی ہے ۔ دراصل شمال مشرق منی پور میں کمل کھلانے والے پرہلاد پٹیل کو وزیر بنایا جانا تقریبا طے مانا جارہا تھا ۔ منی پور میں پہلی مرتبہ بی جے پی اقتدار میں آئی ہے ۔ پرہلاد پٹیل کو وزیر اعظم مودی اور بی جے پی صدر شاہ کا بھی قریبی مانا جاتا ہے ۔ایسے میں ممکنہ وزرا کی فہرست میں نام ہونے کی باوجود آخری وقت پر پرہلاد پٹیل کا پتہ کاٹ دیا گیا ، جس کی اصل وجہ اوما بھارتی کو مانا جارہا ہے ۔ جس لودھی سماج سے اوما بھارتی آتی ہیں ، اسی سماج سے پٹیل بھی آتے ہیں ۔ اوما بھارتی کی وزارتی کونسل سے رخصتی نہیں ہونے پر ذات کی بنیاد پر پرہلاد پٹیل کو وزیر بنانے کا فیصلہ ٹال دیا گیا ۔سیاسی گلیاروں میں زروں سے بحث ہورہی ہے کہ متھرا میں آر ایس ایس کی میٹنگ میں پہنچے امت شاہ کو ہدایت دی گئی تھی کہ اوما بھارتی کو ہر حال میں وزیر بنا کر رکھا جائے ۔ سنگھ لیڈروں کے ذریعہ اوما کو ہٹائے جانے کی مخالف کئے جانے کے بعد پرہلاد پٹیل وزیر بننے کی دوڑ سے باہر ہوگئے ۔ بتایا جارہا ہے کہ امت شاہ نے پرہلاد کو اپنی رہائش گاہ پر بلاکر سبھی صورتحال بتا دی ہیں ۔