ولی کامل حضرت سید اطہر حسین شاہ المعروف متوصاحب کا عرس پاک دوسرے روز تزک واحتشام سے اختتام پذیر
سرفرازقادری
پونچھ؍؍ولی کامل حضرت سید اطہر حسین شاہ المعروف متوصاحب رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کا دوسرا سالانہ عرس پاک زیر صدارت معمارقوم ملت ناشر مسلک اعلیٰ حضرت حضرت مولانامفتی سیدبشارت رضوی برکاتی صدر جماعت اہل سنت صوبہ جموں، زیر سرپرستی مولانا سیدشاہد حسین امام و خطیب جامع مسجد اعلی پیر منڈی، زیرقیادت سید منور حسین شاہ، زیر نگرانی سید مظفر حسین شاہ منگل کو سیڑی چوہانہ میں دوسرے روز تزک واحتشام سے منایا گیا ۔منگل کو تلاوت کلام پاک ختمات المعظمات ہوا عرس پاک کے دوسرے دن بدھ کو علمائے کرام کے بیانات ہوئے۔ علمائے کرام نے تعلیمات اولیائکرام پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایاکہ اولیاء کرام نے اللہ تبارک تعالیٰ اور نبی کریمؐکی محبت کا پیغام عام کیا جس پر عمل کرکے ہم دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں۔ اولیاء و صوفیاء نے بھوک، جبر، افلاس اور تنگدستی جیسی صعوبتیں جھیل کر بھی اپنے اخلاق و کردار سے چٹائی پہ بیٹھ کر انقلاب پیدا کیا وہ گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکررہے تھے۔سیدسعیدالحسن نے کہا کہ اولیاء کرام کی سیرت و صورت اور اخلاق و کردار نے بت پرستوں کو خدا پرست بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم بھی ان جیسا کردار اپنائیں۔سیدسعیدالحسن نے کہاکہ کوئی حقیقت پسند مصنف و تاریخ دان اشاعت و تبلیغ دین کے لئے اولیائے امت کے کردار کو فراموش نہیں کر سکتا، اور ہر دور،ہر زمانہ اور تاریخ ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ضرورت اس امر کی ہے ہم اولیا ئے کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔ دوسرے روز عرس پاک کا اختتام صلاۃ وسلام کے بعد معمار قوم وملت مفتی سید بشارت حسین رضوی برکاتی کی دعا پر ہوا۔ عرس پاک میں کثیر تعداد میں محبین اولیاء کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا سید فاضل حسین بخاری امام وخطیب مرکزی جامع مسجد منڈی وصدر جماعت اہل سنت تحصیل منڈی، مولاناعبدالرزاق نعیمی، مولانا قاری نظر حسین شاہ، راقم الحروف حافظ سرفرازاحمدقادری شعبہ نشرو اشاعت جماعت اہل سنت، حافظ معشوق اشرفی، مولانا طاہر رضا نعیمی، مولانا غلام محمد نقشبندی، مولانا ریاض القادری، مولانا غلام مصطفی نعیمی، حافظ وقاری محمد عارف القادری، مولانا اقبال قادری، مولانا شکیل خان نعیمی، مولانا محمد عظیم نعیمی، قاری محمد رفیع رضوی، مولانا عبد المجید، مولانا محمد فاروق نعیمی کے علاوہ کثیر تعداد میں علمائے کرام حفاظ کرام آئمہ مساجد نے شرکت کی عرس پاک کے موقع پر نظامت مولانا عبداللہ رضوی علیمی نے انجام دیئے۔