اورنگ آباد میں تالاب میں ڈوب کر تین بچوں کی موت

0
0

اورنگ آباد، 19 جون (یو این آئی) بہار میں ضلع اورنگ آباد جامہور تھانہ علاقے میں پیر کی صبح تالاب میں ڈوب کر تین بچوں کی موت ہو گئی۔

پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ جامہور گاؤں میں آج صبح تالاب میں ڈوبنے سے تین بچوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت گوپال یادو کے چھ سالہ بیٹے آیوش کمار، چار سالہ بیٹے پیوش کمار اور جامہور گاؤں کے باشندے گووند یادو کے پانچ سالہ بیٹے تیجسوی یادو کے طور پر کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا