ناظم علی خان
مینڈھرشہید ہوئے رائفل مین اورنگ زیب کے گھر سوموار کو فو جی سربراہ پہنچے اور اورنگزیب کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمد ری کی ، اس دوران ذرائع ابلا غ کے نما ئندو ں کو جانے کے اجا زت نہیں دی گئی۔ آرمی چیف وپن راوت نے تقریبا 15منٹو ں تک شہید اورنگ زیب کے والد اور ان کی والد ہ سے بات چیت کی ۔ انہو ں نے کہا کہ شہید اورنگ زیب ایک بہا در سپائی تھا اور اس کی قربا نی کو فو ج بھی راہ گا ن نہیں جا نے دے گی، اور اس کی قربا نی کو ہمیشہ یا د رکھا جائے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ میں اور بھا رتی فو ج ہمشہ اپ کے ساتھ ہے ۔ شہید اورنگزیب کے والد محمد حنیف نے زرائع بلا غ نے نما ئندو ں سے با ت کر تے ہوئے کہا کہ فو جی سربر اہ آج میرے گھر آئے اور انہوں نے ہم سے بات کی اور میر ے بیٹے کی شہادت کو سلام کیا اس دوران انہوں نے یہاں پر بیٹے کے لئے دعا بھی کی۔شہید اورنگزیب کے والد نے کہا کہ وہ میرا بیٹا نہیں تھا میرا بیٹا اس وقت تھا جب وہ میری گود میں تھا اب وہ پورے ملک کا بیٹا تھا اور اس نے شہادت پائی ہے جسے آج ملک کا بچہ بچہ سلام کر رہا ہے اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں یہ سب کروانے کے پیچھے سیاسی لیڈروں کا ہاتھ ہے میں انہیں للکار کر کہتا ہوں اگر آپ میں دم ہے تو سامنے آئے سر پر کفن بند کر ہم آپ کے ساتھ دیں گے پہلے آگے تم لوگ نکالو جو کوٹھیوں میں رہتے ہو ہم غریبوں سے پوچھو کس قسم اجرت کر کے اپنے بیٹے کو فوج میں بھرتی کروایا تھا اور آج آپ سب کے سامنے ہے میرا بیٹا ملک کے لئے شہید ہوا ہے۔