ونے شرما
ادھمپور//ضلع ادھمپور کے دو مختلف مقامات، جس میں پنچاری کے لدا اور چنینی علاقے میں دو خواتین کے چوٹیوں کاٹنے کا واقع سامنے آیا ۔معلومات کے مطابق:پنچاری کے لداکے علاقے کی رہنے والی ایک خاتون جس کی شناخت شکرن بیگم زوجہ حامد رہائشی ڈنگا کوٹ کے گھر میں ہی چوٹی کٹ گئی اور عورت بے ہوش ہوگئی.۔جیسے ہی اس کے خاندان نے اس واقعے کے بارے میں معلومات حاصل کی، تو وہ بے ہوشی کی حالت میں اسے ہسپتال میں لائے ، جب اسے ہوش آیا اس نے آب بیتی سنائی اسی طرح وسری چوٹی کٹنے کا کا واقعہ چنینی شہر میں واقع ہوا.۔ اس خاتون کو بھی اس کے خاندان والوں کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں اس خاتون کی شناخت پوجا دیوی زوجہ موہن لال رہائشی چنینی کے طور پر ہوئی اور. پولیس نے مقدمہ اسی وقت درج کر لیا ۔۔۔