ان کی بہادری اور قربانی کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا:سنہا

0
0

راجوری انکاؤنٹر:جاں بحق ہونے والے4 فوجی جوانوں کو جموں میں شاندارخراج عقیدت پیش کیا گیا
یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے کالاکوٹ جنگل علاقے میں ملی ٹنسی مخالف آپریشن کے دوران اپنی جانیں گنوانے والے چار فوجی جوانوں کی میتوں پر یہاں جمعہ کے روز پھول مالائیں چڑھا نے ایک تقریب کے دوران کر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری انکائونٹر کے دوران شہید ہونے والے چار فوجی جوانوں کیپٹن ایم وی پرانجل، کیپٹن سبھم گپتا، لانس نائک سنجے بشت اور پیرا ٹروپر سچن لاور کی میتیں جموں لائی گئیں جہاں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اعلیٰ حکام کے ہمرارہ ان پر پھولوں کی چادریں چڑھا کر ان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ان شہیدوں کو اشکبار آنکھوں سے وداع کیا گیا۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں اپنے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، کیپٹن ایم وی پرانجل، کیپٹن سبھم گپتا، حوالدار عبدالمجید، لانس نائک سنجے بشت اور پیرا ٹروپر سچن لاور نے راجوری میں انسداد دہشت گردی کے دوران مادر وطن کی حفاظت کے لئے شہید ہوئے’۔انہوں نے اپنے پوسٹ میں مزید کہا: ‘ان کی بہادری اور قربانی کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا، میں ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں’۔اس انکائونٹر کے دوران جاں بحق ہونے والے حوالدار عبدالمجید کی میت ان کے آبائی وطن پونچھ پہنچائی جائے گی جہاں ان کی میت پر پھول مالائین چڑھائی جائیں گی۔بتادیں کہ پونچھ کے کالاکوٹ جنگل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان انکائونٹر میں 5 فوجی جوان جاں بحق جبکہ 2 جنگجو مارے گئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا