2024 سے 2028 تک کی مدت کے لیے اکائی کے دیگر ارکان بھی منتخب ہوئے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر امیچور کبڈی ایسوسی ایشن نے آج متفقہ طور پر انیل گپتا کو مسلسل تیسری بار صدر کے طور پر دوبارہ منتخب کیا۔ جموں میں منعقدہ سالانہ جنرل میٹنگ میں جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے تمام نمائندے اے جی ایم میں موجود تھے جہاں انتخابی باڈی کا اعلان ریٹرننگ آفیسر ایڈوکیٹ انشوجا ٹاک نے کیا، جنہیں جموں و کشمیر ایمیچر کی ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا تھا۔ دریں اثناء 2024 سے 2028 کی مدت کے لیے متفقہ طور پر منتخب ہونے والے ریٹرننگ آفیسر کے ذریعہ اعلان کردہ منتخب عہدیداروں کے نام انیل گپتا صدر،محدم سعید باباسینئر نائب صدرنائب صدور ارون گپتا اور غلام محمد گنائی جبکہ کلدیپ کمار گپتا جنرل سکریٹری کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، دو جوائنٹ سکریٹری گلزار احمد اہنگر اور عبدالرحمن پڈر، خزانچی انیل مودی اور کمیٹی کے تین ایگزیکٹو ممبران تنویر احمد،فضل حسین اور رادھا بخشی منتخب ہوئے ۔اجتماع سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انیل گپتا نے اس موقع پر موجود تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔