معروف براڈکاسٹر اشفاق لون نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
شافیہ گلفام
سرینگر؍؍معروف ادبی انجمن انہار کشمیر کے اہتمام سے سلسلہ وار پروگرام "ملاقات ” کا ایک اور شمارہ پیش کیا گیا۔ پروگرام کے مہمان ممتاز براڈکاسٹر،آکاشوانی سرینگر کے سینئر اناؤنسر اور مقبول عام ریڈیو پروگرام شہر بین کے ڈیسک ایڈیٹر اشفاق لون تھے جبکہ پروگرام کے میزبان معروف قلم کار اور اداکار گلفام بارجی تھے۔اشفاق لون نے اپنی زندگی کے تلخ تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے چاہنے والوں کا پیار ہی ہے جو مجھے اس مقام تک لے آیا جس کے لئیانہوں نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔اشفاق لون نے ان نوجوانوں جو ریڈیو یا ٹیلی ویڑن میں آنا چاہتے ہیں کینام اپنے پیغام میں کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ وہ ریڈیو یا ٹیلی ویڑن کے ساتھ جڑ سکتے ہیں البتہ انہیں چاہئے کہ وہ اپنی تعلیم کو ادھورا نہ چھوڑیں اور اپنی تعلیم مکمل کرلیں کیونکہ تعلیم ہی وہ شئے ہے جو آپ کو خودکو پہچان نے کا موقع فراہم کرتی ہے اور آپ کو من پسند شعبہ اختیار کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پروگرام کے نگران معروف ادیب، قلم کار، تنقید نگار اور ماہر تعلیم شاہباز ہاکباری،ممتاز ادیب، قلم کار اور شاعر فیاض تلگامی، جمیل انصاری اور انہار کشمیر کے بانی ریاض پروانہ اور تکنیکی معاون ساحل ڈار تھے جبکہ پروگرام کی انچارج رتبہ قریشی تھیں۔