انڈین گیس ایجنسی کی جانب سے پردھان منتری اجالا یوجنا کے تحت بی پی ایل صارفین کو رسوئی گیس تقسیم چوبیس گھنٹے عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں گی:سوہیل سرور

0
0

افتخار حسین شاہ
سرنکوٹ //ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں ایم ایس انڈین گیس ایجنسی کی جانب سے پردھان منتری اجالا یوجنا اسکیم کے تحت بی پی ایل زمرے میں شامل افراد کو رسوئی گیس تقسیم کئے۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم سرنکوٹ رشید کوہلی کے علاوہ ایس ڈی پی او سرنکوٹ اصغر علی ملک، ایس ایچ او سرنکوٹ انظر میر، ٹی ایس او بفلیاز اور ٹی ایس او سرنکوٹ بھی موجود تھے جس میں ایک سو کے قریب بی پی ایل زمرے میں شامل افراد کو پردھان منتری اجالا یوجنا اسکیم کے تحت رسوئی گیس تقسیم کئے اور لوگوں کو اس اسکیم کے متعلق مزید جانکاری بھی فراہم کرتے ہوئے لوگوں کو گیس ایجنسی سے بھر پور مستفید ہونے کو بھی کہا گیا۔اس موقعہ پر ایجنسی کے مالک سوہیل سرور نے عوام کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ لوگوں کو چوبیس گھنٹے گیس کی سہولیات دستیاب کرائی جائےں گی اور کہا کہ دوردراز علاقوں میں بھی گیس کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔پروگرام کے اختتام میں امتیاز خواجہ نے تقریب میں شرکت کرنے والوں اور تحصیل انتظامیہ اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا