انڈین ریڈ کراس سوسائٹی، نے مختلف سرگرمیوں کی سیریز کا اہتمام کیا

0
0

گورنمنٹ گاندھی میموریل سائنس کالج، جموں میں منشیات کی لت پر بیداری پروگرام منعقد
لازوال ڈیسک
جموں// انڈین ریڈ کراس سوسائٹی، جموں و کشمیر جو کہ ایک ممتاز اور باوقار تنظیم ہے جو لیفٹیننٹ گورنر، ایس ایچ، منوج سنہا کی قیادت میں سماج کے مختلف طبقات کی مدد کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات اور سرگرمیاں انجام دیتی ہے۔اسی سلسلہ ،میں آج، یہاں دفتر ایکسائز کمشنر، جموں کے اشتراک سے ایک منشیات کی لت سے متعلق آگاہی پروگرام "گورنمنٹ گاندھی میموریل سائنس کالج، جموں میں منعقد ہوا۔ کیمپ کا افتتاح پروفیسر راجیش کمار گپتا، پرنسپل ڈاکٹر کی موجودگی میں کیا گیا۔
وہیں اس موقع پر وندنا کھجوریا، وائس پرنسپل، جی جی ایم سائنس کالج، ڈاکٹر آسیہ نور، میڈیکل آفیسر اور کنچن دیوی، سپر فارماسسٹ نے شرکت کی ۔اس پروگرام کے پیچھے بنیادی مقصد نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی اور طلباء کو سماجی ترقی کے لیے اپنی توانائیوں اور دیگر وسائل کو بروئے کار لانے کی ترغیب دینا تھا۔ آئی آر سی ایس اس لعنت کو روکنے کے لیے وسیع پروگرام ترتیب دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔سیشن کے دوران، کنچن دیوی نے طالب علموں کو منشیات کی لت کے برے اثرات کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ منشیات کے استعمال کے موجودہ منظر نامے، جسمانی اور ذہنی صحت پر اس کے اثرات، اور مدد حاصل کرنے کی راہوں کا خاکہ پیش کیا۔ اس انٹرایکٹو سیشن کے ذریعے، طلباء نے منشیات کے استعمال کے جسمانی، نفسیاتی اور قانونی مضمرات کے بارے میں بصیرت حاصل کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا