تنظیم کے بانی اور چیئرمین میناکیتن پٹنائک نے شوکت گجر کو نیک خواہشات سے نوازا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ڈیفینڈرس نے شوکت گجر کو جموں وکشمیر کا ریاستی صدر تعینات کیاہے ۔واضح رہے شوکت گجر کو ان کی سماجی خدمات اور انسانی حقوق کے تئیں کام کی بناء پر تنظیم میں ریاستی سطح پر تعینات کیا گیا ہے ۔تنظیم کی جانب سے جاری ایک حکمنامے میں شوکت گجر کو جموں وکشمیر کا ریاستی صدر تعینات کیا گیا ہے ۔اسی اثناء میں انہیں جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کے تئیں اپنی خدمات انجام دینے کا موقع دیا گیا ہے ۔وہیں تنظیم کے بانی اور چیئرمین میناکیتن پٹنائک نے شوکت گجر کو نیک خواہشات سے نوازا۔