انٹرنیشنل گوجر مہاسبھا کے صدر کرنل دیوند گجر پہنچے راجوری

0
0

اگر گجروں کے حقوق کے ساتھ ہوئی چھیڑ خانی تو کریں گے آندولن
شیراز چوہدری
راجوری ؍؍ انٹرنیشنل گوجرمہاسبھاکے صدر کرنل دیوبند گجر اپنے ایک روزہ دورہ کے دوران راجوری پہنچے جہاں راجوری کے ڈاک بنگلوں میں گجر بکروال قبیلہ کے لوگوں نے ہار ڈال کر ان کا استقبال کیا اس کے بعد کانفرنس ہال میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ڈی ڈی سی ممبر ڈونگی خالد چوہدری نے کی ۔اس موقع پر بی ڈی سی چیئرپرسن راجوری دربار چوہدری کے ساتھ ساتھ کافی تعداد میں سرپنچ واہ پنچ بھی موجود تھے ۔اس کے ساتھ ساتھ گجر بکروال قبیلہ کے دانشور لوگ بھی موجود تھے ۔اس موقع پر گجر بکروال قبیلہ کے لوگوں نے اپنی مشکلات انٹرنیشنل گوجر مہاسبھاکے صدر کے سامنے رکھیں جس میں اونچی ذات کے لوگوں کو شیڈول ٹرائب کے زمرے میں داخل کر کے گجروں کے برابر لانا شامل ہیں ۔اس موقع پر ’لازوال ‘کے ساتھ بات کرتے ہوئے کرنل دیوبند گجر نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ نریندر مودی والی مرکزی سرکار گجروں کے حقوق کے ساتھ چھیڑخانی نہیں کرے گی ۔انہوں نے کہا ہم شکر گزار ہے نریندر مودی اور امیت شاہ کے جنہوں نے میرے جموں کشمیر کے گجر بکروال بھائیوں کو 70 سال کے بعد سیاسی نمائندگی دی اور اس کے ساتھ ساتھ ایس سی ایس ٹی اٹراٹسٹی ایکٹ لاگو کیا جس سے میرے گجر بکروال قبیلہ کے لوگوں کو فائدہ ہوگا ہمیں امید ہے یہ حکومت میرے بھائیوں کے حقوق کے ساتھ چھیڑخانی نہیں کرے گی ۔انہوں نے کہا اگر مجھے لگا کہ میرے گجر بکروال بھائیوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو میں یہیں سے اپنا اندولن شروع کروں گا ۔اس موقع پر گجر بکروال قبیلہ کے لوگوں نے اپنے قبیلہ کے ان سیاسی لیڈراں پر ناراضگی جتائی جو پچھلے کئی سالوں سے قوم کے لیڈر بننے کا دعوی کر رہے تھے ۔لوگوں نے کہا آج ہماری برادری کے وہ سابق ایم ایل اے اور وزیر کہاں ہیں جو اپنے آپ کو قوم کا لیڈر بتاتے تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا