انو ملہوترا (جے کے اے ایس) کو سکریٹری سماجی بہبود محکمہ تعینات کیا گیا

0
0

انو ملہوترا (جے کے اے ایس) کو سکریٹری سماجی بہبود محکمہ تعینات کیا گیا

لازوال ڈیسک

سری نگر//حکومت نے انو ملہوترا (جے کے اے ایس) کو محکمہ سماجی بہبود میں سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا ہے۔ملہوترا جو ڈائریکٹر جنرل، انڈسٹریز اینڈ کامرس، جموں کے عہدے پر فائز تھیں کو ایک سرکاری حکم کے مطابق محکمہ سماجی بہبود میں سیکرٹری کے طور پر تبدیل کر کے تعینات کیا گیا ہے۔

دریں اثناء، کشور سنگھ چب (جے کے اے ایس) منصوبہ بندی، ترقی اور مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کے اسپیشل سکریٹری سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ، ڈائریکٹر، انڈسٹریز اینڈ کامرس، جموں کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا