انوشکا اور ویرات کو ‘کچرا پھینکنے والے نوجوان’ نے قانونی نوٹس بھیج دیا

0
0

یو این این

ممبئی//بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کو کچرا پھینکنے والے نوجوان کی جانب سے قانونی نوٹس موصول ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ارہان سنگھ نے بتایا کہ ’میرے قانونی مشیر نے ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا کو قانونی نوٹس بھیج دیا اور اب بال ان کی کورٹ میں ہے۔ارہان سنگھ کا کہنا تھا کہ انہیں ویرات اور انوشکا کے جواب کا انتظار ہے۔واضح رہے کہ انوشکا اور ویرات کو قانونی نوٹس نوجوان ارہان سنگھ نے بھیجا ہے جنہیں انوشکا نے گزشتہ ہفتے لگڑری گاڑی سے کچرا پھینکنے پر کھری کھری سنائی تھی جس کی ویڈیو ویرات کوہلی نے بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ارہان سنگھ چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے شاہ رخ خان کی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں تاہم اس حوالے سے انوشکا اور ویرات کو علم نہیں تھا۔ویرات کے ویڈیو پوسٹ کرنے کی دیر تھی کہ وہ فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔کچھ لوگوں نے تو اسٹار جوڑی کے اس عمل کو سراہا جبکہ کچھ نے انوشکا کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہیں تھوڑی نرمی سے بات کرنی چاہیے تھی۔ویرات کوہلی پر بھی اس حوالے سے تنقید کی گئی کہ انہوں نے ویڈیو میں موجود شخص کی شناخت چھپانے کے لیے تصویر کو دھندلا کیوں نہیں کیا۔دوسری جانب ارہان نے بھی ویرات کوہلی کی انسٹا گرام پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور انوشکا کی جانب سے بیچ سڑک پر ان سے اس طرح سے بات کرنے اور ویرات کوہلی کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کرنے کے عمل کو ‘کچرا ذہنی’ کا ثبوت قرار دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا