اننت ناگ کے گڈول جنگل علاقے میں ملی ٹنسی مخالف آپریشن اختتام پذیر

0
0

یواین آئی

سری نگر؍؍فوج کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گڈول کوکرناگ کے گھنے جنگل علاقے میں 7 دنوں تک جاری رہنے والا ملی ٹنسی مخالف آپریشن بدھ کے روز اختتام پذیر ہوا۔ اس آپریشن کے دوران ایک فوجی کرنل، ایک میجر، ایک ڈی ایس پی اور لشکر طیبہ کے ایک کمانڈر سمیت کم سے کم 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔آپریشن کے کے پہلے روز یعنی 13 ستمبر کو ہی جنگجوئوں کی اندھا ھند فائرنگ کے نتیجے میں فوجی کرنل منپریت سنگھ، میجر آشیش دھونک اور ڈی ایس پی ہمایوں بٹ جاں بحق ہوئے تھے۔سری نگر نشین فوج کی چنار کور نے’’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا: ’’دہشت گردوں کی موجودگی کے متعلق اطلاع موصول ہونے پر فوج اور جموں وکشمیر پولیس کی ایک ٹیم نے اننت ناگ کے گڈول علاقے میں 13 ستمبر سے 19 ستمبر تک مشترکہ آپریشن چلایا‘‘۔انہوں نے کہا: ‘طرفین کے درمیان 13 ستمبر کو پہلا رابطہ ہوا جس کے نتیجے میں تصادم آرائی شروع ہوئی اور آپریشن بھی طویل ہوا جو 19 ستمبر تک جاری رہا۔فوج نے پوسٹ میں کہا: ’’اس آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو مار گرایا گیا جن کی تحویل سے 2 اے کے 47 رائفلیں، 1 پستول اور دوسرا جنگی سامان بر آمد کیا گیا‘‘۔پوسٹ میں کہا گیا:’’چنار کور کرنل منپریت سنگھ، ڈی ایس پی ہمایوں بٹ اور میجر آشیش دھونک اور سپاہی پردیپ سنگھ کی اعلیٰ بہادری اور عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے فوج اور پولیس کی کی اعلیٰ روایات کے مطابق قوم کی خدمت میں اپنی جانیں نچھاور کیں‘‘۔پوسٹ کے مطابق مشترکہ آپریشن اختتام پذیر ہوا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اے ڈی جی پی وجے کمار کو منگل کے روز جب اس آپریشن کے اختتام پذیر ہونے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ فی الحال تلاشی آپریشن جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ تصادم کی جگہ اور اردگرد علاقوں میں بارودی شیل بکھرے پڑے ہوئے ہیں جس کے پیش نظر لوگوں سے تلقین کی جاتی ہیں کہ وہ جنگل میں جانے سے فی الحال گریز کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا