سری نگر، ْْ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک المناک سڑک حادثے میں ایک آیور ویدک ڈاکٹر کی موت جبکہ 7 دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ میں دیسو سے وائلو کی طرف جا رہا ایک ٹاٹا سومو زیر نمبر JK03B – 1989 سڑک سے لڑھک کر ایک پل سے نیچے گر گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں ایک مسافر کی موت جبکہ 7 دیگر زخمی ہوگئے۔
متوفی کی شناخت مشتاق احمد شاپو ساکن زالن گام کوکرناگ کے بطور ہوئی ہے جو پیشے سے ایک آیور ویدک ڈاکٹر تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
دریں اثنا پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی ہے اور تفصیلات جمع کرنے میں جٹ گئی ہے۔