منشیات اور خودکشی کے بڑھتے واقعات پر کیا تشویش کا اظہار
تنہا ایاز
پلوامہنوجوانوں کو منشیات کی وبا سے دور رکھنے کیلئے سماج کے ہر طبقے کو اپنا رول ادا کرنا ہوگا، دنیا و آخرت کی کامیابی کے لیے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا لازمی ہے ان خیالات کا اظہار مقررین نے سماج سدھار کمیٹی تحریک صوت الاولیاءجموں و کشمیر کے ایک اجلاس میں کیا. تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ میں سماج سدھار کمیٹی تحریک صوت الاولیاء کی جانب سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وادی کے نامور قلمکار اور شاعر غلام محمد دلشاد نے کی۔ اجلاس میں غلام محی الدین ریشی، نور محمد بٹ سجاد احمد ریشی، وقار احمد فاروقی، محمد حسین گنائی، مختار احمد ڈار اور محمد سعید لون موجود تھے۔اجلاس میں سماج سدھار کمیٹی کے مدعا و مقاصد اور ان کی حصول کیلئے لائحہ عمل زیر بحث آیا۔اس موقع پر کمیٹی سے وابستہ افراد نے جہاں کئی معاملات پر تبدلہ کیا وہیں مقررین نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ایک عبادت ہے جو لوگ انسانیت کی خدمت کیلئے وقت نکالتے ہیں وہ کبھی ناکام نہیں ہوتے۔اجلاس کے دوران صاحب صدر کی جانب سے ایک تحریر کردہ مسودہ بھی پیش کیا گیا جس کو سبھی ممبران نے منظور کیا۔کمیٹی کے صدر شاعر غلام محمد دلشاد نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں تحریک صوت الاولیاءکا ایک بڑا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں مختلف اضلاح سے کئی نمائندوں نے شرکت کرکے سماج سدھار کمیٹی تشکیل دی جو سماجی بہبودی اور اصلاح معاشرہ کیلئے کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری سماج میں منشیات کی وبا تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے جس میں ہمارے بچے پھنس رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ منشیات ایک وبا کی صورت اختیار کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے میں انتظامی اور سماجی سطح پر اکٹھے کام کرنے کی بے حد ضرورت ہے۔ وہیں انفرادی اور اجتماعی طور پر لوگوں کو آگے آنا ہوگا، تاکہ نشے میں پھنسے نوجوان کو اس سے باہر نکالا جائے اور کشمیر سے منشیات کا خاتمے کیا جاسکے.انہوں نے خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں ان کو منشیات اور غلط کاموں سے دور رکھیں۔