اندرا گاندھی گورنمنٹ ڈینٹل کالج جموں نے بھدرواہ کیمپس میںڈینٹل چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا

0
0

طلباء کو منہ کی صفائی کے اقدامات اور منہ کی بیماریوں سے بچاؤ کے بارے میں آگاہ کیا گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر میں لوگوں میں منہ کی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے ایک ڈینٹل چیک اپ کیمپ کا انعقاد اندرا گاندھی گورنمنٹ ڈینٹل کالج، جموں نے بزنس اسکول، بھدرواہ کیمپس کے تعاون سے کیا۔واضح رہے گلوبل برڈن آف ڈیزیز کے مطابق دنیا بھر میں منہ کی بیماریاں تقریباً 3.5 بلین افراد کو متاثر کرتی ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، ہندوستان میں 90 فیصد سے زیادہ بالغوں کو دانتوں کی بیماری ہے اور 50 فیصد سے زیادہ بالغوں کو پیریڈونٹل بیماری ہے۔تاہم دور دراز علاقوں میں منہ کی صفائی کو بہتر بنانے کے لیے یہ دانتوں کا چیک اپ کیمپ لگایا گیا۔اس موقع پرڈاکٹر راکیش کے گپتا، پرنسپل اور ڈین اندرا گاندھی گورنمنٹ ڈینٹل کالج جموں کی قیادت میں ڈینٹل ٹیم نے منہ اور دانتوں کی بیماریوں سے بچاؤ پر زور دیا اور منہ کی حفظان صحت کے موثر طریقوں کے استعمال اور چپچپا اور کاربوہائیڈریٹ والی غذا سے اجتناب کرنے پر زور دیا ۔وہیں ڈاکٹر اقبال سنگھ (ایچ او ڈی، پبلک ہیلتھ ڈینٹسٹری)، ڈاکٹر رتیش گپتا (رجسٹرار جے کے ڈینٹل کونسل) اور ڈاکٹر منیشا کول (ڈیمانسٹریٹر، پی ایچ ڈی) نے انٹرنز کے ساتھ مکمل معائنہ کیا، ممکنہ منہ کی صحت کے مسائل کی نشاندہی کی اور منہ کی صفائی کے مناسب طریقوں کے بارے میں رہنمائی فراہم کی۔اس دوران انٹرایکٹو سیشنز کے ذریعے طلباء کو منہ کی صفائی کے اقدامات اور منہ کی بیماریوں سے بچاؤ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا