انجینئرنگ انڈسٹری 2020 تک 300 بلین ڈالر کی برآمدات تک پہنچنے کے لیے پرجوش

0
0

نئی دہلی، // ملک کے انجینئرنگ ایکسپورٹ سیکٹر نے ہفتہ کو کہا کہ وہ اس شعبے کی طویل مدتی ترقی کے امکانات اور 2030 تک انجینئرنگ کی برآمدات کو 300 بلین ڈالر تک لے جانے کے بارے میں پرجوش ہے اور اس شعبے کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی کے الفاظ سے متاثر ہے۔ جس سے اس صنعت کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
مسٹر مودی نے جمعہ کو یہاں بھارت منڈپم میں انڈین انجینئرنگ ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ای ای پی سی) کے زیراہتمام منعقدہ انڈیا موبلٹی گلوبل ایکسپو 2024 کا افتتاح کیا اور نمائش کا دورہ کیا۔
ای ای پی سی نے ہفتہ کو ایک ریلیز میں کہاکہ "یہ وزیر اعظم کے حوصلہ افزا الفاظ کے بعد برآمدی منڈی میں اپنے حصہ میں نمایاں اضافے کی توقع کر رہا ہے۔”
ارون کمار گارودیا، چیئرمین، ای ای پی سی انڈیا، نے کہا کہ انجینئرنگ سیکٹر کی صنعت میں وزیر اعظم کے اعتماد سے حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور امید ہے کہ ہندوستانی انجینئرنگ کی برآمدات 2030 تک 300 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔
مسٹر گارودیا نے کہا کہ جیسا کہ وزیر اعظم کےوژن کے مطابق ہندوستان ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے لیے تیار ہے اور انجینئرنگ کا شعبہ اس میں اہم کردار ادا کرے گا۔
مسٹر گارودیا نے کہاکہ "جیسا کہ ملک کا نقل و حرکت کا شعبہ تبدیلی سے گزر رہا ہے، انجینئرنگ کا شعبہ ٹیکنالوجی اور اختراع کو اپنا رہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہندوستان انڈسٹری 4.0 میں دنیا کی قیادت کرے۔ انجینئرنگ کا شعبہ ہندوستان کو ایک عالمی برآمدی مرکز بننے میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔”
ای ای پی سی انڈیا کے چیئرمین نے کہا کہ انجینئرنگ کا شعبہ نقل و حرکت کے شعبے میں بے مثال ترقی کی رفتار سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی طرف سے بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی تخلیق سے ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی کو بڑا فروغ ملے گا، لاجسٹکس کی لاگت میں کمی آئے گی۔ سامان عالمی سطح پر مسابقتی ہو جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا