انجیئنر رشید نے عبوری ضمانت ختم ہونے پر تہاڑ میں خود سپردگی کی

0
0

لازوال ویب ڈیسک

سری نگر،// رکن پارلیمان اور عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے سربراہ انجینئر رشید عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر پیر کی صبح نئی دہلی کی تہاڑ جیل روانہ ہو گئے۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Jammu_and_Kashmir_Awami_Ittehad_Party
اس دوران پارٹی کے ترجمان اعلیٰ انعام النبی ان کے ہمراہ تھے۔
انجینئر رشید کو 7 ستمبر کو دہلی کی ایک عدالت نے عبوری ضمانت دی تھی اور وہ 3 اکتوبر کو خودسپردگی کرنے والے تھے لیکن عدالت نے ان کی ضمانت میں 13 اکتوبر اور بعد میں 28 اکتوبر تک توسیع کر دی تھی۔
بتادیں کہ شیخ رشید عرف انجینئر رشید کو نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے 2017 میں دہشت گردی کی فنڈنگ کے ایک کیس میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔
دریں اثنا دہلی کی ایک عدالت نے ان کی درخواست ضمانت سماعت کو 19 نومبر تک ملتوی کیا ہے۔
پارٹی کے ترجمان اعلیٰ انعام النبی نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’اے آئی پی کے صدر اور رکن پارلیمان بارہمولہ انجینئر رشید 19 نومبر تک جیل میں رہیں گے کیونکہ پٹیالہ ہاؤس کورٹ، نئی دہلی نے ان کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست میں احکامات کو پھر سے موخر کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا: ’عبوری ضمانت کی درخواست میں پہلے احکامات کی تعمیل میں انجینئر رشید نے آج صبح تہاڑ جیل حکام کے سامنے خودسپردگی کی‘۔

https://lazawal.com/?cat=

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا