انجمن اسلام کا تعلیمی کام معاشرے کے لیے مشعل راہ ہے : شرد پوار‎

0
0

ڈاکٹر ظہیر قاضی کو "جا نشین سرسید”  ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سولاپور (اِقبال باغبان)۔  ڈاکٹرظہیرقاضی اعترافِ خدمات کمیٹی، سولاپور کی جانب سے انجمن اسلام، ممبئی ایجوکیشن چیریٹیبل ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹرظہیر قاضی کو عالمی سطح پرتعلیمی اور سماجی کاموں میں نمایاں کام انجام دینے اور انجمن اسلام کے 150 سال مکمل ہونے پر ہیرا چندنیم چند لائبریری، ایم۔ پی۔ تھیٹر میں سابق وزیرِ زراعت محترم شرد چندرپوارصاحب اور سابق مرکزی وزیر داخلہ محترم سشیل کمار جی شندے صاحب کے دستِ مبارک سے” جا نشین سرسید” ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس موقع پرسابق میئر مہیش کوٹھے، پنیہ شلوک اہلیہ دیوی ہولکر، سولاپور یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر۔این۔ این۔ مالدار، کھو کھو اسوسی ایشن کے چیئرمین مہیش گادیکر، اعتراف کیمٹی کےصدرعمر خان بیریا، حاجی ایوب منگلگیری، صابو صدیق سولاپور کے کوآرڈینیٹر حاجی ریاض احمد پیرزادے، ڈاکٹر۔ جے۔ بی۔ دفعدار، مولانا طاہر بیگ، مولانا حارث وغیرہ موجود تھے۔
شرد پوار نے کہا کہ :  ڈاکٹر۔ ظہیر قاضی تعلیمی اور سماجی میدان میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں ۔اِن کے انہیں کاموں کی وجہ سے آج انجمن پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔ انجمن اسلام کا تعلیمی کام معاشرے کے لیے سودمند ہے۔پروگرام کا آغاز مولانا حارث نے تلاوت قرآن سے کیا۔ عمر خان بیریا نے تعارف میں پروگرام کا خاکہ
پیش کیا۔ ڈاکٹر این۔ این۔ مالدار نے سپاس نامہ پڑھ کرسنایا۔

ڈاکٹر ظہیر قاضی نے کہا کہ انجمن اسلام مسلم کمیونٹی میں ایک چیرٹیبل ٹرسٹ ہے اور ہندوستان میں ایک سرکردہ تعلیمی گروپ اور سماجی تنظیم ہے۔ اس کی شروعات ایک اسکول سے ہوئی تھی اور آج اس میں پری پرائمری سے لے کر پی۔ایچ۔ ڈی۔  تک سبھی کورسیس شامل ہیں۔ انجمن کے زیرِ اہتمام کالج آف انجینئرنگ، پولی ٹیکنک، یونانی میڈیکل کالج، کالج آف ایجوکیشن، ہوٹل مینجمنٹ اور کیٹرنگ ٹیکنالوجی، مسلم اقلیتی لڑکیوں کے لیے دو الگ الگ یتیم خانے چلائے جاتے ہیں جس میں اُن کو اسکول کی تعلیم کے ساتھ گریجویشن تک تعلیم دی جاتی ہے بعدازاں ان کی شادی بھی انجمن ہی کرتا ہے۔  یہ ایک ایسے ادارے کے طور پر پہچانا جاتا ہے جو لاکھوں کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ انجمن کے تنظیموں میں 85 فیصد مسلم خواتین کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سولاپور میں لاء کالج، فارمیسی کالج اور سائنس ڈگری کالج جلد شروع کیا جائے گا۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں زبیر قریشی، حاجی اسحاق شیخ، مختار احمد ہمان آبادکر، امتیاز کمشنر، اقبال باغبان، حاجی معین الدین شیخ، امتیاز ہنجگیکر، زاہد پیرزادے، جاوید ڈنڈوٹی وغیرہ نے خصوصی محنت کی۔ پروگرام کی نظامت سعید احمد سعید نے کی اور شکریہ وقار احمد شیخ نے پیش کیا۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا