انجمنِ کارنامہ حیات ایوارڈ-2023 کے لیےممتاز و معتبر طنز ومزاح نگار،ناقد مبصر اور ماہر تعلیم ڈاکٹر حلیمہ فرودس کا انتخاب

0
0
انجمنِ کارنامہ حیات ایوارڈ-2023 کے لیےممتاز و معتبر طنز ومزاح نگار،ناقد مبصر اور ماہر تعلیم ڈاکٹر حلیمہ فرودس کا انتخاب
ڈاکٹر انیس صدیقی معتمد انجمن کے صحافتی بیان کے بہ موجب انجمن ترقی اردو ہند (شاخ) کی جانب سے گلبرگہ کی اردو شعر و ادب اور صحافت کے باب میں کار ہائے نمایاں انجام دینے والی شخصیتوں کو تفویض کیے جانے والے انجمن کارنامہ حیات ایوارڈ برائے 2023 کے لیے اردو کی ممتاز طنز ومزاح نگار، خاکہ نگار،ناقد و مبصر اور ماہر تعلیم ڈاکٹر حلیمہ فرودس کے نام کا انتخاب کیا ہے۔یہ ایوارڈ انھیں نصف صدی پر محیط ان کی گراں قدر علمی، ادبی، تعلیمی اور تدریسی خدمات کے اعتراف میں تفویض کیا جائے گا۔
اسوسی یٹ اردو پروفیسر کی حیثیت سے موظف ڈاکٹر حلیمہ فرودس کے طنزیہ و مزاحیہ مضامین پر مشتمل دو کتابیں ‘ماشاءاللہ’ اور ‘بہرکیف’، تنقیدی و تبصراتی مضامین کی کتاب ‘ارج’ ،تعلیم و تدریس سے متعلق موضوعات پر محیط مضامین کا مجموعہ ‘تعلیم و تدریس کے نئے تناظر کے علاوہ ادب اطفال سے متعلق دو طبع زاد کتابیں’ الفاظ کی دنیا’،’ بچوں کی دھنک رنگ دنیا’ اور ایک مرتبہ کتاب’ بچوں کی کہانیاں:خواتین کے قلم سے’ شائع ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ ان کتابوں کو ملک کی مختلف اردو اکادمیوں سے انعامات حاصل ہوئے ہیں۔تصنیف و تالیف کے علاوہ نصابی کتابوں کی ترتیب و تدوین کے باب میں بھی ان کی خدمات قابل تحسین رہی ہیں۔خاطر نشان رہے کہ  انجمن کارنامہ حیات ایوارڈ-2023 پچیس ہزار روپیے، سپاس نامہ اور یادگاری تحفہ پر مشتمل ہوگا ۔جلسہ تفویض ایوارڈ کی تاریخ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا