دوکانداروںکو ضروری اشیاء کی تازہ ترین حکومت سے منظور شدہ ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایات جاری
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ سب ڈویژنل مجسٹریٹ، زنسکار، رومیل سنگھ ڈونک کی ہدایت پر، محمد جان نائب تحصیلدار زنسکار کی سربراہی میں ایک مارکیٹ چیکنگ اسکواڈ نے تحصیلدار زنسکار کی نگرانی میں ٹی ایس او زنسکار اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ پدم میں بازار کا معائنہ کیا۔وہیںمعائنہ کے دوران سکواڈ نے پھلوں کی دکانوں اور قصائی کی دکانوں سمیت مختلف دکانوں کا معائنہ کیا اور انہیں قواعد و ضوابط کی پابندی کرنے کی ہدایت کی۔اس دوران دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام ضروری اشیاء کی تازہ ترین حکومت سے منظور شدہ ریٹ لسٹ آویزاں کریں۔اس موقع پرافسر نے دکانداروں سے کہا کہ وہ محکمہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی لعنت کو ختم کیا جا سکے۔