لازوال ویب ڈیسک
سری نگر،//جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے امید ظاہر کی ہے کہ کشمیر میراتھن آنے والے برسوں میں دنیا کے اعلیٰ ایتھلیٹک مقابلوں میں سے ایک بن جائے گا۔انہوں نے اتوار کی صبح یہاں پو لو اسٹیڈیم میں کشمیر میں منعقد ہونے والے پہلے بین الاقوامی میراتھن کوجھنڈی دکھائی اور خود بھی دوڑ میں شرکت کی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے میڈیا کو بتایا: ’میں سری نگر کے لوگوں کا مشکو ہوں جو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بڑی تعداد میں باہر آئے‘۔انہوں نے کہا: ’مجھے امید ہے کہ کشمیر میراتھن دنیا کے سرفہرست مقابلوں میں سے ایک بن جائے گا‘۔
عمر عبداللہ نے نے کشمیر میں پہلی بار بین الاقوامی میراتھن سے وابستہ منتظمین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کی۔انہوں نے کہا: ’میں کشمیر میں پہلی بار بین الاقوامی میراتھن سے وابستہ منتظمین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے یہاں اتنے بڑے ’شو‘ کا انعقاد کیا‘۔ان کا کہنا تھا: ’میں اس ایونٹ میں حصہ لینے والے ہر ایک کو مبارکباد دیتا ہوں میں نہیں جانتا تھا کہ میں 21 کلومیٹر دوڑ سکوں گا کیونکہ میں نے پہلے 12 یا 13 کلومیٹر کی دوڑ لگائی ہے‘۔انہوں نے کہا: ’لیکن مجھے لگتا ہے کہ دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ دوڑتے ہوئے میں یہ دوڑ مکمل کرنے پر مجبور ہوا‘۔