امر ناتھ یاترا کےلئے تین دائیروں والے حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی فوج نے یاترا شروع ہونے سے قبل ہی خصوصی تلاش آپریشن شروع کردیا

0
0

 

سی این آئی
سرینگررواں ماہ کی 28 تاریخ سے شروع ہونے والی سالانہ امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں فوج نے جنوبی کشمیر و گاندربل ضلعے کے جنگلات میں خصوصی تلاش آپریشن شروع کیا ہے۔ فوج نے جنگجووں کی تلاش کےلئے شیوا نام سے منسوب آپریشن شروع کردیا ہے ۔ فوج کے مطابق پُر امن یاترا اور جنگجووں کی طرف سے یاترا میں رخنہ ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کےلئے یہ خصوصی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ اننت ناگ سے لیکر پہلگام و امرناتھ گپھا تک کے دو نوں راستوں کے نزدیک جنگلوں میں فوج تلاش کاروائی میں مصروف ہے۔ سی این آئی کے مطابق ان خدشوں کے بیچ کہ رواں ماہ کی 28تاریخ سے شروع ہونے والی سالانہ امر ناتھ یاترا میں رخنہ ڈالنے کےلئے جنگجو اپنی کاروائی انجام دینے کی تاک میں ہیں کو دیکھتے ہوئے فوج نے جنوبی کشمیر کے جنگلات میں خصوصی تلاشی کی کاروائی شروع کردی ہے۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فوج نے جنوبی کشمیر کے ساتھ ساتھ گاندربل ضلعے کے تحصیل کنگن و گنڈ کے جنگلات میں آپریشن شیو انام سے جنگجووں کی تلاش شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق خفیہ ایجنسیوں نے پہلے ہی اس بات کی رپورٹیں دی ہیں کہ جنوبی کشمیر و گاندربل ضلعے کے جنگلات میں چھپے جنگجو امر ناتھ یاترا کے دوران حملہ کرنے کے منصوبہ بنا رہے ہیں۔ خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے فراہم کی گئی رپورٹوں کے مدنظر فوج نے امر ناتھ گپھا تک کے دونوں راستوں جن میں پہلگام و بال تل شامل ہیں کے جنگلات میں جنگجووں کی تلاش شروع کردی ہے جس کےلئے فوج کے کئی یونٹ مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ سے پہلگام و گپھا کے راستوں کے گھنے جنگلات میں فوج تلاشی کررہی ہے تاکہ چھپے جنگجووں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ٹنل سے پہلگام تک کی شاہراہ کے نزدیک جنگلات میں بھی فوج نے خصوصی تلاش کاروائی شروع کردی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فوج کو اس بات کی اطلاعات مل رہی ہیں کہ ان جنگلوں میں جنگجو چھپے ہیں اور وہ یاترا میں خلل ڈالنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ فوج نے تلاش کاروائی کےلئے ہیلی کاپٹر بھی کام پر لگائے ہیں ۔امر ناتھ یاترا کے بیس کیمپ پہلگام میں بھی فوج نے تلاش کاروائیاں شروع کردی ہیں اور نزدیکی جنگلات میں بھی اس طرح کی کاروائی جاری ہے۔ ادھر گاندربل ضلعے کے بال تل بیس کیمپ کے نزدیکی جنگلات میں بھی فوج نے آپریشن شیو ا کے نام سے جنگجووں کی تلاش شروع کردی ہے۔ گاندربل سے نمائندے نے فوجی ذرائع کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ فوج کے کئی دستے ان جنگلات میں تعینات کئے گئے ہیں اور وہ تلاش کاروائیوں میں مصروف ہیں۔واضح رہے دو جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امر ناتھ یاترا کےلئے تین دائیروں والے حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اوران کو حتمی شکل بھی دی گئی ہے۔پُر امن یاترا اور یاتریوں کی حفاظت کےلئے کئے گئے تین دائیروں والے حفاظتی انتظامات کےلئے ریاستی پولیس، فوج اور نیم فوجی فورسز تعینات کئے جائیں گے جبکہ پہلگام اور بال تل کے یاترا بیس کیمپوں میں ایڈوانس میں ہی فورسز پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ یاترا کی حفاظت کےلئے باہر سے بھی کئی درجن اضافی فورسز کی کمپنیاں بھی وادی کشمیر پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ امر ناتھ گپھا کے دونوں راستوں پر پولیس و نیم فوجی دستوں کے اہلکار تعینات رہیں گے جبکہ امر ناتھ گپھا و اونچے جنگلات میں فوجی دستے تعینات رہیں گے۔سرینگر جموں شاہراہ پر بھی امر ناتھ یاتریوں کی حفاظت کےلئے فوج ، پولیس و نیم فوجی دستوں کے اہلکار دن رات تعینات رہیں گے اور ٹنل سے لیکر پہلگام و بال تک کے راستے پر بھی معقول تعداد میں بھی سیکورٹی فورسز کے اہلکار دوران یاترا تعینات کئے جائیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا