امر ناتھ یاترا : لکھن پور سے پوترا گھپا تک اضافی کمپنیاں تعینات

0
0

یواین آئی

سری نگر؍؍سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر لکھن پور سے پوترا گھپا تک اضافی پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق 29 جون سے شروع ہونے والی امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر مرکزی اور یوٹی سطح پر تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ لکھن پور سے پوتر گھپا تک 60ہزار پیراملٹری فورسز جن میں سی آ ر پی ایف، آئی ٹی بی پی، بی ایسا یف ، ایس آئی ایف اور سی آئی ایس ایف کی کمپنیاں شامل ہیں کو تعینات کرنے کو ہری جھنڈی دکھائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یاترا روٹوں پر جگہ جگہ شارپ شوٹرس کو تعینات کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یاترا کے دوران پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر بھی ہائی الرٹ جاری کیا جائے گا تاکہ امن دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
امر ناتھ یاترا کے حوالے سے جموں وکشمیر پولیس نے بھی تیاریاں شروع کیں ہیں اور یاترا کے دوران آفیسران کی تعیناتی کے حوالے سے بھی آرڈر نکالا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر پولیس نے یاترا روٹوں پر پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے لئے سبھی طرح کے انتظامات مکمل کئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر سے پوترا گھپا تک یاتریوں کی حفاظت کے لئے خصوصی کمانڈوز کو بھی تعینات کیا جارہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا