امریکی افواج کے خلاف حملے جاری رکھیں گے :عراقی مسلح گروپ

0
0

بغداد، //عراقی مسلح دھڑوں نے چند گھنٹوں میں دوسری بار شام میں ایک امریکی اڈے پر حملے کے نفاذ کا اعلان کیا تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ان دھڑوں نے کل ہفتے کو”عراق میں اسلامی مزاحمت” کے نام سے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ انھوں نے شام کے شہر حسکہ کے شمال میں رمیلان دیہی علاقوں میں واقع امریکی خراب الجیر اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔
عراقی مسلح گروپوں نے کہا کہ وہ امریکی افواج کے خلاف حملے جاری رکھیں گے۔
"عراق میں اسلامی مزاحمت” کے نام سے سرگرم گروپ نے ایک بیان میں زور دیا کہ اس نے یہ حملہ "امریکی افواج کے خلاف مزاحمت کے اپنے نقطہ نظر کے تسلسل اور غزہ میں فلسطینیوں کے اسرائیل کےہاتھوں قتل عام کے جواب میں کیا ہے”۔
بیان میں زور دیاکہ وہ خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات پر حملے جاری رکھے گی۔
دوسری جانب سکیورٹی ذرائع نے العربیہ/الحدث کو تصدیق کی ہے کہ عراق میں کردستان کے علاقے کی فضائی حدود میں کوئی ڈرون داخل نہیں ہوا۔
اربیل کے ایک سرکاری ذریعے نے بھی حریر اڈے کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔
امریکی فورسز نے جمعے کو عراق اور شام میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کے زیر استعمال درجنوں ٹھکانوں پر طیاروں اور ڈرونز سے حملے کیے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حملے اردن میں ایک امریکی فوجی تنصیب ’ٹاور-22‘ پر ایران کے حمایت یافتہ ایک عسکری گروپ کے ڈرون حملے کے جواب میں کیے گئے جس میں تین امریکی فوجی ہلاک اور 40 کے لگ بھگ زخمی ہو گئے تھے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ فورسز (سینٹکام) نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ فورسز نے عراق اور شام کے اندر پاسداران انقلاب قدس فورس اور اس کے اتحادی ملیشیا گروپوں کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں۔ امریکی فورسز نے پچاسی سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں کے لیے کئی ایرکرافٹ استعمال ہوئے جن میں دور تک مار کرنے والے جنگی طیاروں نے امریکہ سے بھی اڑان بھری۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا