’امریکہ کے اندر انسانی حقوق کے مسائل پر توجہ مرکوز کیجئے‘

0
0

ہندوستان نے بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کر دیا

یواین آئی

نئی دہلی؍؍ہندوستان نے بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے متعصب اور سیاسی ایجنڈے پر مبنی قرار دیا ہے اور کمیشن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امریکہ کے اندر انسانی حقوق کے مسائل پر توجہ مرکوز کرے۔

http://www.uniurdu.com/

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کی رپورٹ میں ہندوستان سے متعلق اپڈیٹ کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا ’’کمیشن کی رپورٹ پر ہمارے خیالات سب کو معلوم ہیں۔ یہ ایک سیاسی ایجنڈے والی رپورٹ ہے۔ یہ حقائق کو غلط طریقے سے پیش کرتی ہے اور ہندوستان کے بارے میں ایک تعصب پر مبنی رپورٹ دیتی ہے، جو صرف یو ایس سی آئی آر ایف کو مزید بدنام کرتی ہے۔‘‘
مسٹر جیسوال نے کہا کہ ’’ہم یو ایس سی آئی آر ایف سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے ایجنڈے پر مبنی کوششوں سے باز رہے اور اسے مشورہ دیتے ہیں کہ وہ امریکہ میں انسانی حقوق کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنا وقت زیادہ نتیجہ خیز طریقے پر استعمال کرے۔‘‘

https://lazawal.com/?cat

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا