امریکہ کی تجارتی تحفظ پسندی’پاگل پن ‘کی علامت

0
0

شنگھائی چین کے اخبار ‘چائنا ڈیلی’ نے امریکہ چین کے درمیان جاری کاروباری کشیدگی کے معاملے پر کہا ہے کہ امریکہ کی تجارتی تحفظ پسندی کی پالیسی خود اس کے لئے ہی ہلاکت خیز ہے اور یہ ‘پاگل پن’ کی علامت ہے ۔امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چین کے دو سو ارب ڈالر کی درآمدات پر دس فیصددرآمدی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔ چین کے اخبارمیں تھنک ٹینک روڈمئے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سال کے ابتدائی پانچ مہینوں کے دوران چین کی امریکہ میں سرمایہ کاری میں 92فیصد کی کمی درج کی گئی ہے ۔ یہ سات برسوں کے کم ترین سطح پر ہے ۔اخبار نے لکھا ہے کہ ‘امریکہ میں چین کی کم ہوتی سرمایہ کاری سے پتہ چلتا ہے کہ مسٹر ٹرمپ کی تجارتی تحفظ پسندی کی پالیسی سے چین امریکی تجارتی تعلقات کو کتنا نقصان پہنچ چکا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا