امریکہ نےپاکستان میں انتخابات کے دوران بےضابطگیوں پر تشویش ظاہر کرتے جانچ کرانے پر زور دیا

0
0

واشنگٹن، // امریکہ نے پاکستان میں 8 فرروی کو عام انتخابات کے انعقاد کے دوران دھاندلی کے الزامات کی مکمل تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ڈان کی رپورٹ کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر پاکستانی عوام کو مبارک باد دی، ساتھ ہی بےضابطگیوں پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔
میتھیو ملر نے کہا کہ دھاندلی کے الزامات پر پاکستانی قانونی نظام کے تحت مکمل آزادانہ تحقیقات ہی مناسب قدم ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکا پاکستان کے جمہوری عمل کا احترام کرتا ہے، اس حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے جسے پاکستانی عوام نے منتخب کیا ہو۔
قانون کی حکمرانی اور آئین کے احترام پر زور دیتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا کہ انہوں نے انتخابی عمل میں کچھ بےضابطگیاں دیکھیں، پرتشدد واقعات، موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کا انتخابی عمل پر منفی اثر پڑا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومتِ پاکستان عوام کی خواہشوں کا احترام کرے گی اور انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کی جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا